تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 385 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 385

۳۸۵ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ، مکرم چوہدری غلام حسین صاحب کا رکن مجلس انصاراللہ پاکستان مختصر رپورٹ : درس قرآن مجید : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے بعد نماز مغرب بیت الحمید میں قرآن کریم کا درس دیا اور جماعتی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری بمعہ عہدیداران ضلع پینسٹھ تھی۔اجلاس عام : نماز عشاء کے بعد تربیتی اجلاس میں مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی جب که مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دعوت الی اللہ کے سلسلے میں موثر تلقین کی۔کل حاضری ہیں تھی۔نماز تہجد : نماز تہجد اجتماعی ادا کی گئی۔حاضری سولہ تھی۔درس قرآن مجید : نماز فجر سے قبل مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے سورۃ بقرہ کی ابتدائی پانچ آیات کا درس دیا اور تلقین کی۔پانچ صفات اختیار کرنے کی تلقین کی۔کل حاضری اٹھار تھی۔محفل سوال وجواب: نماز فجر کے بعد صبح نو بجے تک یہ محفل منعقد ہوئی جس میں مکرم مولانا صاحب نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔کل حاضری بارہ تھی۔اجلاس زعماء: مکرم محمد اسلم صاحب صابر کی صدارت میں اجلاس زعماء منعقد ہوا۔شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ضروری ہدایات دی گئیں۔باقاعدہ رپورٹس بھیجوانے کی تلقین کی گئی۔حاضری پندرہ تھی۔دعوت الی الله : دعوت الی اللہ کے سلسلے میں مکرم مولانا صاحب نے پنتالیس موثر طریقے بیان کر کے احباب کو پیغام حق پہنچانے کی تلقین کی۔کل حاضری میں تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولانا صاحب نے خطبہ جمعہ میں تربیت نفوس اور دعوت الی اللہ کے سلسلے میں حضور انور کے ارشادات کی یاد دہانی کروا کر موثر رنگ میں عمل کرنے کی تلقین کی۔کل حاضری پچہتر تھی۔محفل سوال و جواب : مکرم امیر صاحب ضلع خانیوال کی صدارت میں محفل سوال و جواب منعقد ہوئی۔مکرم مولانا صاحب نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے اور داعی الی اللہ بننے کی موثر تلقین کی۔بعد ۂ مکرم محمد اسلم صاحب صابر کے تربیتی خطاب کے بعد مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی۔حاضری ساٹھ تھی۔عیادت غیر از جماعت دوست اور پیغام حق : مکرم محمد اکرم صاحب ناظم ضلع صاحب نے زیر تبلیغ ڈاکٹرمحمد فاضل صاحب کے گھر جا کر عیادت کی جو دل کے مریض تھے۔ایک اور دوست شمس القمر صاحب کے گھر جا کر ایک گھنٹہ تک پیغام حق پہنچایا۔تاریخ: به مئی ۱۹۹۰ء مقام ضلع اوکاڑہ مرکزی نمائندگان: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے شعبہ جات کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔رپورٹ بھجوانے اور ر پورٹ کی اہمیت کے متعلق بعض باتیں بتا ئیں۔اصلاح وارشاد کی کلاس میں نمائندگان کو بھجوانے