تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 12
۱۲ (۷) محمود آباد (۸) لطیف نگر (۹) نصرت آباد (۱۰) نوکوٹ (۱۱) نور نگر (۱۲) صادق پور (۱۴) ظفر آباد (۱۵) نبی سر روڈ (۱۶) گوٹھ عزیز احمد (۱۷) گوٹھ احمدیہ (۱۸) کریم نگر ان مجالس کو خاص طور پر اس طرف توجہ دلائی گئی کہ وہ احمدیت کے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں اور حضور کے روح پرور کلمات سنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ دوستوں کو خصوصاً جلسہ سالانہ پر ساتھ لائیں۔ان امور کے متعلق تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا کہ ہر مجلس کے گذشتہ سال کے کوائف کیا تھے اور امسال وہ اس میں کتنی ایزا دی کریں گے۔نگر پارکر میں چونکہ کوئی اچھی سڑک وغیرہ اور بجلی نہیں تھی اس لئے مرکز سے جانے والے وفد کو جیپ کے علاوہ جنریٹر بھی مہیا کیا گیا۔پاکستان کے اس دور اُفتادہ اور ہر قسم کی سہولتوں سے محروم ہزاروں مربع میل کے علاقہ میں سلائیڈز پروگرام بہت ہی کامیاب رہا۔یہاں دو ہزار کے قریب نومسلموں اور ہندوؤں نے پروگرام دیکھے۔ان میں خانہ کعبہ، مسجد نبوی ، حج کے ارکان اور جماعتی سرگرمیوں کی تصاویر دکھائی گئی تھیں۔چونکہ دیکھنے والوں کی اکثریت نے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ سلائیڈز دیکھی تھیں اس لئے وہ بہت ہی دلچسپی اور ممنونیت کے جذبات کے ساتھ ان پروگراموں میں حصہ لیتے۔ان سے فائدہ اٹھاتے اور سوالات بھی پوچھتے۔اسی طرح ان میں سے غیر مسلم اپنی غلط فہمیوں کو دور کر کے اسلام کے متعلق بہت اعلی تاثر لے کر جاتے۔بعض ایسے بھی تھے جنہیں حلقہ بگوش اسلام ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس دورہ کے دوران انصاراللہ مرکزیہ کے ڈرائیور سید افضال شاہ صاحب نے بہت ہی محنت سے نگر پار کر کے وسیع و عریض ریگستان میں اپنے آرام کو تیا گے ہوئے گاڑی چلائی۔(۴ ھے جماعت ناروے کی پہلی مجلس شوری ۲ اگست ۱۹۸۲ء کو نماز جمعہ کے معابعد جماعت احمد یہ ناروے کی سب سے پہلی مجلس شوری سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی صدارت میں مسجد نو را وسلو میں ہی شروع ہوئی جس میں جماعت احمد یہ ناروے اور اس کی ذیلی تنظیموں انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کی مجالس عاملہ کے اراکین اور بعض دیگر صائب الرائے اصحاب نے شرکت کی۔سید نا حضور رحمہ اللہ کی منظوری سے اس میں مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد اور مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے صدر انجمن احمدیہ پاکستان کی ، مکرم چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر جماعت ضلع شیخو پورہ اور مکرم محمود احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے انجمن احمدیہ تحریک جدید کی نیز مکرم صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے خدام الاحمدیہ کی نمائندگی کی۔انجمن احمد یہ وقف جدید کی نمائندگی حضورا نور نے خود فرمائی۔حضورانور کی زیر ہدایت مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے پرائیویٹ سیکرٹری کی حیثیت سے سیکرٹری