تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 330
۳۳۰ كانهم بنیان مرصوص کی روشنی میں احباب جماعت کو باہمی اختلافات ختم کر کے پیارو محبت سے رہنے کی طرف توجہ دلائی۔جماعتی کاموں میں دلچسپی لینے کے لئے توجہ دلائی گئی۔جمعہ میں البیت پوری گنجائش کے ساتھ بھری ہوئی تھی۔اس کے بعد مرکزی نمائندہ ناظم صاحب ضلع کے ساتھ خانپور روانہ ہوئے۔تاریخ: یکم ستمبر ۱۹۸۹ء مقام: خانپور مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: تین مجالس کے تین زعماء حاضر تھے۔رپورٹس کے بارہ میں گفتگو ہوئی۔شعبہ مال کے کام کا جائزہ لیا گیا۔حاضری زعماء ہی تھی۔تاریخ : ۶ ستمبر ۱۹۸۹ء مقام: کراچی مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ : ۲ ستمبر کو بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام ہوا۔حاضری پچاس تھی۔بعد میں مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔حاضری A تھی۔راولپنڈی ،اٹک اور پشاور کا دورہ راولپنڈی ،اٹک اور پشاور کی مجالس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر کی سربراہی میں مرکزی وفد رابطہ کی غرض سے گیا۔اس وفد میں مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب مربی سلسلہ، مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب اور مکرم غلام حسین صاحب کارکن دفتر نے شمولیت اختیار کی۔تاریخ : ۴ استمبر ۱۹۸۹ء مقام: راولپنڈی سررپورٹ: نماز مغرب اور عشاء کے بعد اجلاس عام تلاوت ، عہد اور نظم سے شروع ہوا۔نماز با جماعت اور عمومی تربیت کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ایک سو چھپیں تھی۔تاریخ: ۵ استمبر ۱۹۸۹ء مقام اٹک مختصر رپورٹ : تلاوت اور نظم کے بعد دعوت الی اللہ، تربیت اولا داور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری باؤن تھی۔تاریخ : ۵ استمبر ۱۹۸۹ء مقام پشاور مختصر رپورٹ : تلاوت و نظم کے بعد مجلس پشاور کا جائزہ پیش کیا گیا۔دعوت الی اللہ تحر یک جدید اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۷ استمبر ۱۹۸۹ء مقام : سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی مبشر احمد کاہلوں صاحب، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مختصر رپورٹ : نماز مغرب وعشاء کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم ملک صاحب نے تحریک جدید کی اہمیت واضح کی۔مکرم کاہلوں صاحب نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پہلو عشق رسول پر روشنی ڈالی۔حاضری ایک سو چھپن تھی۔