تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 308 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 308

سربراہوں سے ملاقات کی گئی اور نماز با جماعت ادا کرنے کا وعدہ لیا گیا۔گھروں میں نماز با جماعت کے انعقاد اور تحریک جدید کا ٹارگٹ وعدہ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔مکرم قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ سے تربیتی امور پر بات چیت ہوئی۔مبلغ پانچ سو روپے کی کتب سلسلہ دوستوں میں فروخت کیں۔حاضری پینتالیس رہی۔تاریخ :۱۳ جنوری ۱۹۸۹ء مقام پشا ور ضلع مختصر رپورٹ: نماز جمعہ اس مجلس میں ادا کی گئی خطبہ میں تربیت، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کی تفاصیل بیان کی گئی۔دعوت الی اللہ کی تحریک کی گئی۔تحریک جدید کے ذریعہ کام کی وسعت اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔سادہ زندگی اختیار کر کے اپنی بچتوں کو تحریک جدید کے صدقہ جاریہ میں لگانے کی تحریک کی گئی۔جمعہ میں حاضری انداز آتین سو پچاس تھی۔اجلاس عاملہ: ایک گھنٹہ کے اجلاس عاملہ میں کام کرنے کے طریق بتائے شعبہ جات کے طے شدہ پروگراموں سے آگاہ کیا گیا۔تحریک جدید کے ٹارگٹ میں بقایا جات پورا کرنے کے ذرائع کی طرف توجہ دلائی گئی۔مکرم ناظم صاحب ضلع اور مکرم سیکر ٹری صاحب تحریک جدید نے مل کر ٹا رگٹ پورا کرنے کا وعدہ کیا۔مبلغ دو ہزار پانچ سوروپے کی کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔ممبران کی حاضری تیر تھی۔تاریخ : ۱۳ جنوری ۱۹۸۹ء مقام : شیخ محمدی ضلع پشاور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز عصر اس مجلس میں ادا کی گئی جس میں حاضری تیرہ تھی۔چار اطفال کو درنشین انعام میں دی گئی۔تین غیر مبائعو جوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور ان کو ربوہ آنے کی دعوت دی گئی۔تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کا وعدہ لیا گیا۔تاریخ : ۱۳ جنوری ۱۹۸۹ء مقام : یہی ضلع پشاور مختصر رپورٹ : نماز مغرب کے بعد اس مجلس میں آئے صرف چار خدام سے ملاقات ہوسکی۔تربیتی امور اور تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۱۵ جنوری ۱۹۸۹ء مقام: فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم محمد اسلم صاحب شادی، مکرم محمد اسلم صاحب صابر ، مکرم منور شمیم خالد صاحب مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ : وفد نے ۴ بجے بیت الفضل فیصل آباد میں نماز عصر ادا کی۔اس کے بعد امیر صاحب فیصل آباد سے ملاقات کی۔وفد کے چاروں ارکان نے الگ الگ حلقوں میں مقامی زعیم خدام الاحمدیہ اور زعیم انصار اللہ کے ہمراہ پروگرام شروع کیا۔مکرم منور شمیم خالد صاحب نے خادم و دود احمد صاحب کے ہمراہ غلام محمد کالونی اور گلبرگ کا دورہ کیا۔اس دوران تیرہ، چودہ گھروں میں ست دوستوں نے بات چیت کی۔