تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 291 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 291

۲۹۱ ذرائع : مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب، متفرق دینی مسائل : مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب خالد ، سوال و جواب : مولوی عزیز الرحمن خالد صاحب، مکرم ناظم صاحب ضلع گجرات، مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد، جائزہ دعوت الی اللہ مکرم شمیم احمد صاحب خالد ، حاضری پچاس رہی۔اجلاس زعماء کرام تحصیل کھاریاں: اس اجلاس میں میں مجالس کے زعماء ونمائندگان شریک ہوئے۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے متفرق امور پر خطاب کیا۔کام کے بارہ میں ہدایات دیں اور گذشتہ ماہ کی کارگزاری رپورٹس وصول کیں۔مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں مرکز کا پیغام پہنچایا اور کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ہدایات دیں۔تاریخ : ۳ اکتوبر ۱۹۸۸ء مقام سرگودھا شہر ( نیوسول لائن و بلاک نمبر ۱۲) مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاسات عام مجلس انصار اللہ کے تحت سرگودھا کے دو حلقوں نیوسول لائن اور بلاک نمبر۱۲ میں اجلاسات عام ہوئے۔جن میں مرکزی نمائندہ نے احباب جماعت کو نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ اور تحریک جدید کے کاموں کی طرف توجہ دلائی گئی۔نماز با جماعت کی پابندی کرنے اور نئی نسل کی تربیت کی طرف توجہ دینے کی تلقین کی۔نیوسول لائن اور بلاک نمبر ۱۲ کے اجلاسات میں کل حاضری بالترتیب چالیس اور پینتالیس تھی۔مقام: چک نمبر ۲۰ ضلع گجرات تاریخ: ۷ اکتوبر ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد ، مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب خالد نائب قائد، مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب نائب قائد مختصر رپورٹ : نماز جمعہ: مجلس انصار اللہ کے تحت ایک تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس کا آغا ز نماز جمعہ سے ہوا۔خطبہ مکرم مولوی اسماعیل صاحب منیر نے پڑھا جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ذکر کر کے جماعت کا حوصلہ بڑھایا۔حاضری ساٹھ مرد اور چالیس خواتین سمیت سو رہی۔اجلاس عام بعد نماز جمعہ اجلاس عام ہوا جس میں مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت و ضرورت اور مختلف ذرائع پر تقریر کی۔اس کے بعد مجلس دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ناظم ضلع مکرم محمد شفیع سلیم صاحب نے حاضرین کو تنظیمی ہدایات دیں۔بعد میں مکرم مولوی عزیز الرحمن خالد صاحب نے اپنے افریقہ میں قیام کے دوران اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت کے واقعات سنائے۔بعد دعا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔کل حاضری پینسٹھ رہی۔تاریخ: ۱۰ اکتوبر ۱۹۸۸ء مقام: کلیار ٹاؤن واولڈ سول لائن سرگودھا شہر مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ اجلاسات عام مجلس انصار اللہ کے تحت دونوں حلقوں میں اجلاسات عام ہوئے جن میں