تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 289
۲۸۹ مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر، مکرم مولا نا عبدالسمیع خان صاحب مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: نشانات کے بعد جماعت کی ذمہ داریوں، دعوت الی اللہ، نماز با جماعت اور جمعہ کی نمازوں کے متعلق حضور انور کے خطبات کی روشنی میں خطبہ دیا۔اجلاس عام مکرم مولوی عبد السمیع خان صاحب اور ڈاکٹر احمد حسن صاحب چیمہ نے تاریخی واقعات کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی اہمیت بتائی۔کل حاضری ترپن تھی۔تاریخ : ۹ استمبر ۱۹۸۸ء مقام: سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا شہر مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : اجلاس عام سیٹیلائٹ ٹاؤن میں بعد نماز مغرب اجلاس عام میں نئی نسل کی تربیت اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔کل حاضری چالیس تھی۔اجلاس عام سرگودھا کے ایک دوسرے حلقہ میں بعد نماز عشاء نو بجے اجلاس عام میں نئی نسل کی تربیت، نماز با جماعت کی اہمیت، نماز جمعہ کی پابندی اور دعوت الی اللہ کے کام میں وسعت پیدا کرنے اور تحریک جدید میں معیاری حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری چالیس تھی۔تاریخ : ۲۳ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام حاصل پور مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر ، مکرم مولوی جمال الدین صاحب شمس مختصر رپورٹ : پہلا اجلاس عام : اجتماع ۲۲ ستمبر نماز مغرب سے ۲۳ / ستمبر ساڑھے تین بجے تک جاری رہا۔اس اجتماع میں سات مجالس کے نمائندگان نے شرکت کی۔مکرم مولوی جمال الدین صاحب اور مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کیں۔مکرم میجر مبشر احمد صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے مقام خاتم النبین بیان کیا۔بعد میں سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔سات مجالس کی کل حاضری مرد و زن ایک سو پینسٹھ تھی۔دوسرا اجلاس : دوسرا اجلاس بھی کامیاب رہا۔مختلف علمی مقابلہ جات ہوئے اور دونوں مرکزی نمائندگان نے تربیتی امور پر تقاریر کیں۔نماز جمعہ: مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے خطبہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت ، مباہلہ اور ہماری ذمہ داریوں کو بیان کیا۔جمعہ میں مجموعی حاضری دوسو پچاس تھی۔اجلاس عاملہ: دوسرے اجلاس کے بعد انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کی مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس عام ہوا اور کام کا جائزہ لیا گیا۔کام کو مزید آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی اور چندہ جات کی بروقت ادائیگی کی تاکید کی گئی۔جس کے نتیجہ میں انہوں نے وعدہ کیا کہ کپاس کی فصل آنے پر چندہ جات ادا کر دئیے جائیں گے۔تاریخ :۲۳ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام : چک ۶۵ ۵گ۔ب جڑانوالہ