تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 286
۲۸۶ تاریخ : ۲ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام : چک ۸۸ ج۔ب ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر ، مکرم میجر عبد القادر صاحب قائد عمومی ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اجلاس کی کاروائی ۱۲ بجے مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی صدارت میں تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے نماز با جماعت نماز تہجد اور تلاوت قرآن کریم کے بارہ میں حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں ہدایات دیں۔مکرم میجر عبدالقادر صاحب نے زعماء کو ماہانہ اجلاس بلانے ، علاقائی اجتماع منعقد کرنے ، مرکزی سالانہ اجتماع میں شمولیت کی تاکید کی۔نیز رپورٹ فارم کے متعلق اور ہر شعبہ کے بارہ میں تفصیلی ہدایات دیں۔صدارتی ریمارکس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے ترجمہ قرآن کریم (گجراتی) کی اشاعت کے لئے چندہ کی تحریک بھی کی۔دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔حاضری ایک سو چو میں تھی۔نماز جمعہ: نماز جمعہ دو بجے شروع ہوئی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطبہ دیا۔حاضری ایک سو اٹھہتر تھی۔اجلاس عام دوم : بعد نماز جمعہ دوسرا اجلاس عام زیر صدارت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب شروع ہوا جو ساڑھے چار بجے شام تک جاری رہا۔پہلی تقریر میں مکرم منگلا صاحب نے تربیت کے بارہ میں ہدایات دیں۔اس کے بعد مکرم میجر عبد القادر صاحب نے شعبہ وقف جدید کے بارہ میں دوستوں کو توجہ دلائی۔صدارتی ریمارکس کے بعد اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔تاریخ : ۴ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام: جھنگ مرکزی نمائندگان: مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اجلاس عام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تلاوت کے بعد مکرم عبدالرشید صاحب غنی نے انصار اللہ کا عہد دہرایا اور حضور انور کے خطبات کی روشنی میں احباب کو بچوں کی تربیت اور نماز با جماعت کے بارہ میں نصائح فرمائیں۔اجلاس عاملہ: اجلاس عام کے بعد اجلاس عاملہ ہوا جس میں عہدیداران کو حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں توجہ دلائی گئی کہ ہر ماہ مجلس عاملہ کا ایک اجلاس صرف نماز با جماعت کے بارہ میں غور وفکر کے لئے کیا جائے۔نیز مجالس کے بجٹ پورا کرنے کے لئے توجہ دلائی گئی۔دعا کے ساتھ قریباً 9 بجے شب یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔تاریخ: ۵ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام: شیخو پورہ شہر مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام: تلاوت عہد اور نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے تربیت، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید