تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 285
۲۸۵ موجودہ زمانے سے متعلق پیشگوئیاں پڑھ کر سنا ئیں۔مکرم خواجہ صاحب نے خدمت دین کے لئے وقت کی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔مجلس عاملہ تشکیل دی گئی۔دعا کے ساتھ یہ اجلاس ساڑھے تین بجے سہ پہر اختتام پذیر ہوا۔حاضری مرد وزن تھیں تھی۔تاریخ: ۲۶، ۲۷ اگست ۱۹۸۸ء مقام راولپنڈی مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم ملک محمدعبداللہ صاحب ، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر ررپورٹ : اجلاس عہدیداران راولپنڈی: ۲۶ اگست کو بعد نماز جمعہ یہ اجلاس بیت الذکر میں منعقد ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نے موجودہ حالات کے مطابق انصار کے فرائض اور مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مقام: ایبٹ آباد اجلاس عام : ۲۷ اگست کو بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔حاضری ایک سو ستائیس تھی۔مکرم مولا نا عبد السلام طاہر مربی سلسلہ نے بڑے موثر رنگ میں تربیتی امور اور دعوت الی اللہ اور مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے ولولہ انگیز تقریر میں تبلیغ کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی خطاب مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے کیا۔تاریخ: ۲۶ اگست ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نا ئب صدر مجلس مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ مرکزی نمائندہ نے جمعہ پڑھایا۔خطبہ جمعہ میں حالات حاضرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی دل و جان سے اطاعت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پینتیس تھی۔سلائیڈز : مکرم چوہدری صاحب نے تنولی ہاؤس کا کول میں رات کو سلائیڈ ز دکھا ئیں۔حاضری پینتیس تھی۔بعد از اں سوال و جواب کی مجلس بھی ہوئی۔متفرق امور مختلف دوستوں سے ملاقاتیں کی گئیں اور ایک بیمار دوست کی عیادت بھی کی گئی۔تاریخ: ۲۹ اگست ۱۹۸۸ء مقام: چنیوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم صو بیدار برکت علی صاحب کا رکن مر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس عام شروع ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم صو بیدار صاحب نے حالات کی مناسبت سے تفسیر کبیر سے سورۃ فجر کا پیشگوئی والا حصہ پڑھ کر سنایا اور ربوہ کے حالات سے باخبر کیا۔مکرم خواجہ صاحب نے کام کا جائزہ لیا۔حضور کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۲ اگست کی طرف احباب کی توجہ مبذول کروا کر دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے بعد اجلاس برخاست ہوا۔بوجہ بارش و آندھی حاضری صرف تیر تھی۔