تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 281
۲۸۱ تھی۔جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کی گئیں۔اجلاس عام : ہر دو نمازوں کے مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگل کی صدارت میں اجلاس عام شروع ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب تذکرہ سے حضرت اقدس مسیح موعود کا ایک رویاء متعلقہ حالات حاضرہ، پھر حضرت مصلح موعود کی تفسیر کبیر سورۃ فجر سے یوم الفرقان کا زمانہ بیان کیا۔بعد ازاں خدام ، اطفال کا جائزہ لیا گیا اس کے بعد مکرم صوفی محمد اسحق صاحب تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے نماز با جماعت اور نماز جمعہ کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔حاضری ایک سو پچھیں تھی۔تربیتی دورہ کوئٹہ مکرم مولوی عزیز الرحمن خالد صاحب کا کوئٹہ پہنچ کر۱۲ اگست سے پروگرام شروع کرنے کا ارادہ تھا لیکن کرفیو کے نفاذ کی بناء پر ۱۴ را اگست سے شروع ہو سکا۔یہ دوره ۲۰ اگست ۱۹۸۸ ء تک کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔مختصر رپورٹ : اجلاس عام ۱۴ اگست ۱۹۸۸ء کو فاطمہ جناح روڈ کے حلقہ میں بعد نماز مغرب اجلاس عام شروع ہوا اور عشاء تک داعیان الی اللہ کے کام کو تیز تر کرنے کی تلقین کی۔اجلاس داعیان الی الله : مورخه ۱۵ اگست کو مکرم ناظم صاحب ضلع، مکرم زعیم صاحب اعلیٰ اور چند دیگر داعیان الی اللہ کا اجلاس ہوا جس میں یہ طے پایا کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر داعی الی اللہ پروگرام کی بجائے پانچوں حلقہ کا دورہ کیا جائے اور داعیان کے کام کا جائزہ لیا جائے۔اجلاس عام : ۱۶ اگست ۱۹۸۸ء کو بعد نماز مغرب مکرم عطاء الحق صاحب کی بیٹھک میں خدام اور انصار سمیت تمھیں افراد نے اجلاس عام میں شرکت کی۔مرکزی نمائندہ نے موقعہ کی مناسبت سے دعوت الی اللہ کے کام کی تفصیلات بیان کیں اور اس کے ذرائع بتائے۔آڈیو کیسٹ اور اجلاس عام : ۱۷ اگست ۱۹۸۸ء کو مکرم خلیفہ طاہر احمد صاحب کی کوٹھی واقع کوئٹہ چھاؤنی میں بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا جس میں حضور کا تازہ منظوم کلام کا کیسٹ سنایا گیا۔مجلس انصار اللہ سبی کی نمائندگی بھی ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے تربیتی امور پر تقریر کی اور تمام داعیان الی اللہ سے جائزہ رپورٹ لی۔مجلس سوال و جواب : اجلاس عام کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔جس میں دعوت مباہلہ کے متعلق سوال پوچھے گئے۔جملہ سوالات کے جوابات مکرم مولوی صاحب نے دیئے۔حاضری پینتیس رہی۔ویڈیو فلم : ۱۸ اگست ۱۹۸۸ء کو چھ احمدی گھرانوں میں جا کر ویڈیو فلم دکھائی گئی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولوی صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کشف ۱۸۹۳ء اور حضرت خلیفتہ مسیح الرابع کا خطبہ جمعہ فرموده ۱۴ دسمبر ۱۹۸۴ء کی روشنی میں ۱۹ اگست کو خطبہ دیا۔اجلاس عاملہ: بعد نماز جمعہ مجلس انصار اللہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔تعارف کے بعد مرکزی نمائندہ نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں تفصیل سے بیان کیں۔تقریر کا دوسرا حصہ دعوت الی اللہ کی فرضیت اور اہمیت پر مشتمل تھا۔