تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 274
۲۷۴ جائزه مجالس جڑانواله و چک ۵۵۹گب جڑانوالہ اور چک ۵۵۹ گ ب ضلع فیصل آباد کی مجالس کے جائزہ کے لئے مکرم محمد اسلم شاد صاحب، مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر ، مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی اور مکرم اعجاز احمد صاحب کا رکن دفتر مرکز سے تشریف لے گئے۔تاریخ: ۸/ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: جڑانوالہ مختصر رپورٹ: اجلاس زعماء انصار الله : مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب کی صدارت میں صبح ساڑھے دس بجے اجلاس کی کاروائی تلاوت اور عہد کے بعد شروع ہوئی۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے شعبہ عمومی ، مجلس عاملہ کی اہمیت ، اجلاسات عاملہ واجلاس عام اور ماہوار ر پورٹ کی اہمیت بیان کی۔مکرم بشیر احمد صاحب قمر نے دعوت الی اللہ کی اہمیت بیان کرنے کے بعد جائزہ لیا۔صدر صاحب اجلاس نے تربیت اولا د اور قیام نماز کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں مقامی مربی صاحب نے اساتذہ کرام سے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔اس اجلاس میں مکرم مربی صاحب نے مقامی سکولوں کے اساتذہ کو بھی بلایا ہوا تھا۔اجلاس میں حاضری زعماء تحصیل جڑانوالہ سینتیس تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے خطبہ جمعہ میں نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار، خدام، اطفال اور لجنات سو تھی۔علمی جائزہ: نماز جمعہ کے بعد انصار، خدام اور اطفال کو ٹھہرایا گیا۔حضورانور کے ارشاد کے مطابق احباب سے علمی سوالات کئے۔دو اطفال کو نمایاں جوابات دینے پر مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے انعام دیا۔بعد ازاں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے دعا کروائی۔حاضری انصار، خدام اور اطفال پچپن تھی۔تاریخ : ۸ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : چک ۵۵۹گ۔تحصیل جڑانوالہ مختصر رپورٹ: اجلاس عام : بعد نماز عصر اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم حبیب احمد صاحب مربی سلسلہ نے مباہلہ کے پس منظر میں عبادات اور نمازوں کی اہمیت بیان کی۔اس کے بعد مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے ماہوار کارگزاری رپورٹ بر وقت بھیجوانے اور ہر ماہ اجلاسات منعقد کرانے کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے صدارتی ریمارکس دیئے۔دعا کے ساتھ اجلاس کی کارروائی مکمل ہوئی۔ضلع بہاولپور کا دورہ مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مکرم منور شمیم خالد صاحب قائد تعلیم اور مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب قائد وقف جدید نے ۸ جولائی سے ۱۱ جولائی ۱۹۸۸ ء تک ضلع بہاولپور کا دورہ کیا۔تاریخ : ۸ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : بہاولپور شہر