تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 273 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 273

۲۷۳ تاریخ : ۴ جولائی ۱۹۸۸ء مقام: علی پورشہر مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔ہر دو مرکزی نمائندگان نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اس اجلاس کی کل حاضری تریسٹھ تھی۔جس میں مندرجہ ذیل مجالس کے انصار اور خدام شامل تھے۔جتوئی شہر سترہ ، شہر سلطان پانچ علی پور شہرا کیا لیس۔کل تعداد تریسٹھ۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے وعدہ کیا کہ وہ چند روز میں اپنی عاملہ کی مرکز سے منظوری حاصل کر لیں گے۔اس کے بعد علی پور کے زعیم کا انتخاب کروایا گیا۔تاریخ: ۵ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : لیہ شہر مختصر رپورٹ: اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔مکرم صوفی محمد اسحق صاحب نے احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔باوجود بارش کے حاضری انصار پانچ ، خدام آٹھ ، اطفال بارہ کل چھپیں تھی۔مکرم زعیم صاحب سے اپریل مئی، جون ۱۹۸۸ء تین ماہ کی رپورٹ اکٹھی تیار کروائی گئی۔دورہ لاہور مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد، اور مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد پر پر مشتمل وفد نے لاہور میں سمن آباد اور ماڈل ٹاؤن کی مجالس کا دورہ کیا۔تاریخ: ۵ جولائی ۱۹۸۸ء مقام سمن آبا دلا ہور ررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب البیت سمن آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس مختصر سا کیا گیا۔کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ کے ذرائع اور مکرم محمد عبد اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ کے بعض ذاتی واقعات بیان کئے اور محمد اسلم صاحب صابر نے نماز با جماعت ، مطالعہ کتب اور نئی نسل کی تربیت کے بارہ میں توجہ دلائی۔حاضری کل انصار خدام تمہیں تھی۔تاریخ : ۶ جولائی ۱۹۸۸ء مقام : ماڈل ٹاؤن لاہور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کے ذرائع بیان کئے۔مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نے تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے مطالعہ کتب حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ضروت کے بارہ میں گزارشات کیں۔انصار ، خدام اور اطفال کی کل حاضری ایک سو بیاسی تھی۔بزم ارشاد: بعد نماز عشاء بزم ارشاد کا اجلاس ہوا۔جس میں چند مقامی احباب نے ذاتی تجربات بسلسلہ دعوت الی اللہ بیان کئے۔مکرم محمد اسلم صاحب صابر اور مکرم کیپٹن شمیم خالد صاحب نے بھی حصہ لیا یہ اجلاس ساڑھے نو بجے شب ختم ہوا۔