تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 263 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 263

۲۶۳ کو تلقین کی گئی کہ نماز با جماعت اور نماز جمعہ میں ہر فرد با قاعدگی اختیار کرے۔نیز خواتین کو نماز جمعہ میں شریک کرنے کا وعدہ لیا گیا۔اس کے بعد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔حاضری انصار پانچ ، خدام پانچ ، اطفال چھ ، ناصرات نوسمیت پچپیس رہی۔تاریخ : ۳۰ مئی ۱۹۸۸ء مقام: شاہ تاج شوگر مل منڈی بہاؤالدین مختصر رپورٹ : یوم خلافت پر خطاب : مورخہ ۳۰ مئی کو وفد نے واپسی پر راستہ میں شوگر ملز منڈی بہاؤالدین میں قیام کیا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے احباب جماعت کو یوم خلافت کی مناسبت سے خطاب فرمایا۔مجموعی حاضری تقریباً تمہیں رہی۔تربیتی دورہ چکوال ۲۶ مئی سے ۲۸ مئی ۱۹۸۸ ء تک ایک وفد نے ضلع چکوال کا تربیتی دورہ کر کے اجلاسات عام منعقد کرائے۔اس وفد میں مکرم حافظ ملک منور احمد صاحب احسان مربی سلسلہ مکرم مرز امحمد یوسف نیئر صاحب مربی سلسلہ اور مکرم ملک ممتاز احمد صاحب ناظم ضلع چکوال شامل تھے۔تاریخ : ۲۶ مئی ۱۹۸۸ء مقام: بھون ضلع چکوال رپورٹ : اجلاس عام : مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز عشاء اجلاس عام مکرم شریف احمد صاحب اشرف مربی ضلع چکوال کی زیر صدارت شروع ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب احسان نے اطاعت کے موضوع پر خطاب کیا اس کے بعد مکرم محمد یوسف صاحب نیر نے تربیتی موضوع پر تقریر کرتے ہوئے نماز با جماعت کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔احباب کو سوال و جواب کا بھی موقع دیا گیا اجلاس میں مردوزن کی کل حاضری بانوے تھی۔تاریخ : ۲۷ مئی ۱۹۸۸ء مقام : چند ضلع چکوال رپورٹ : خطبہ جمعہ ومجلس مذاکرہ : اس دورہ میں مکرم داؤد احمد صاحب منصور مربی سلسلہ بھی شامل ہوئے۔مرکزی وفد نماز جمعہ سے قبل پیچند پہنچا۔خطبہ جمعہ مکرم محمد یوسف صاحب نیر نے دیا۔جمعہ کی نماز کے بعد پروگرام کے مطابق غیر از جماعت احباب کے ساتھ مذاکرہ ہوا جس میں نو احباب نے شرکت کی۔مختلف موضوعات و مسائل پر گفتگو ہوئی۔اس گفتگو سے وہ بہت متاثر ہوئے۔اس کے بعد وفد روانہ ہو کر رات نو بجے چکوال پہنچا۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۸۸ء مقام: چکوال شہر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اس دورہ میں مکرم شریف احمد صاحب اشرف مربی سلسلہ ضلع چکوال بھی شریک ہوئے۔بعد نماز ظہر مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام مربی صاحب ضلع چکوال کی زیر صدارت شروع ہوا۔مکرم منور احمد صاحب احسان نے سچائی کی ضرورت اور اہمیت بیان کی اور احباب جماعت کو اس کے اپنانے پر زور دیا۔اس کے بعد مکرم مرزا محمد یوسف صاحب نیر نے و آخرين منهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ کے تحت صحابہ کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مثیل صحابہ بنے کی تلقین کی۔اجلاس میں مرد و زن کی کل حاضری تمیں رہی۔اس