تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 262
۲۶۲ تاریخ: ۲۶ مئی ۱۹۸۸ء مقام: ٹیکسلا ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی وفد براستہ بھون راولپنڈی پہنچا۔وہاں سے مکرم محمد یونس صاحب مربی سلسلہ کے ہمراہ ٹیکسلا گیا جہاں یوم خلافت کے موضوع پر اجلاس عام ۲۶ مئی بعد نماز مغرب وعشاء منعقد ہوا۔جس میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب اور مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر نے یوم خلافت کے موضوع پر تقاریر فرما ئیں۔اس کے بعد مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔حاضری انصار نو ، خدام ہیں ، اطفال گیارہ سمیت کل چالیس رہی۔تاریخ: ۲۷ مئی ۱۹۸۸ء مقام را ولپنڈی مختصر رپورٹ : جلسہ یوم خلافت: صبح بعد نماز فجر مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے درس دیا۔بیت النور میں بعد نماز جمعہ یوم خلافت کے موضوع پر جلسہ منعقد ہوا جس میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے یوم خلافت سے متعلق تقریر کی۔حاضری تقریباً تین سو رہی۔پروگرام بہت کامیاب اور موثر رہا۔تاریخ: ۲۷ مئی ۱۹۸۸ء مقام محمودہ ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ : جلسہ یوم خلافت: مرکزی وفد ناظم ضلع راولپنڈی کے ہمراہ محمودہ پہنچا جہاں بعد نماز عصر جلسہ منعقد ہوا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے یوم خلافت کے متعلق تقریر کی۔حاضری مرد وزن تقریباً پچھپیں رہی۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۸۸ء مقام: چنگا بنگیال ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ : جلسہ یوم خلافت: مجلس انصار اللہ کے تحت جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب اور مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر نے خلافت کے متعلق تقاریر فرما ئیں اس کے بعد مجلس کی کا ر کر دگی کا جائزہ لیا گیا۔حاضری انصارسات، خدام دس، اطفال بائیس، لجنات چھ کل پینتالیس رہی۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۸۸ء مقام : گوجر خاں ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ : جلسہ یوم خلافت: مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب اور عشاء جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔جلسہ میں مرد وزن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مکرم سید احمد علی شاہ صاحب ، مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر اور مکرم ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب نے یوم خلافت پر تقاریر کیں۔حاضری انصار چھ، خدام تیرہ ، اطفال دس ، لجنات سولہ سمیت پینتالیس رہی۔تاریخ: ۲۹ مئی ۱۹۸۸ء مقام: مری وکہوٹہ ضلع راولپنڈی مختصر رپورٹ : مرکزی وفد مری گیا۔مری میں بیت الحمد کو دوبارہ جلا دیا گیا تھا۔مرکزی نمائندگان نے وہاں دعا کی اور کہوٹہ روانہ ہو گیا۔جلسہ یوم خلافت : مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب اور مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر نے یوم خلافت کی مناسبت سے تقریر فرمائی۔جماعت