تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 261 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 261

۲۶۱ تاریخ : ۲۲ مئی ۱۹۸۸ء مقام: لالیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم محمد سلیم صاحب جاوید کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم محمد سلیم صاحب جاوید نے حضور کے خطبہ جمعہ " جھوٹ کے خلاف اور بیچ کی حفاظت کا خلاصہ پڑھ کر سنایا۔اس کے بعد خواجہ محمد اکرم صاحب نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد دیگر تربیتی امور خاص طور پر دعوت الی اللہ کے کام کو بڑھانے اور انصار اللہ کے امتحانات کی طرف توجہ دلائی گئی۔نیز مجلس کی ستی کو دیکھتے ہوئے آئندہ اجلاس عاملہ اور اجلاس عام منعقد کرنے کا وعدہ لیا گیا۔اس کے بعد اطفال اور خدام کا تعلیمی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حاضری نے انصار ، خدام چار، اطفال پانچ سمیت کل پندرہ حاضر تھے۔مقام : ساہیوال ضلع سرگودھا تاریخ : ۲۴ مئی ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مکرم اعجاز احمد صاحب کارکن دفتر مرکزیہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب و عشاء مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی اور اس کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی ضرورت اور اہمیت اجاگر کی۔اس کے علاوہ دیگر تربیتی امور جھوٹ کے خلاف جہاد“ نماز باجماعت کی حفاظت بیان کرتے ہوئے احباب جماعت کو جو دور دراز رہائش رکھتے ہیں گھروں پر نماز با جماعت کے قیام کی توجہ دلائی۔بعد ازاں مجلس کے کام کا جائزہ لیا اور بعض اہم انتظامی امور کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں ۳۰ انصار، چار خدام، چھ اطفال سمیت کل حاضری تیرہ رہی۔تاریخ: ۲۵ مئی ۱۹۸۸ء مقام : ڈ اور ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر مجلس مرکز یہ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت، مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی نائب قائد تربیت مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی وفد بعد نماز عصر ڈ اور پہنچا۔نماز کے بعد اجلاس عام ہوا جو مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کی صدارت میں ہوا۔سب سے پہلے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نماز با جماعت کے قیام، کیسٹ سنانے کے انتظام اور وصولی چندہ جات کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔تاریخ : ۲۶ مئی ۱۹۸۸ء مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ اور مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر منتظم اصلاح وارشادر بوہ پر مشتمل وفد نے ۲۶ رمئی سے ۳۰ مئی تک ضلع راولپنڈی اور منڈی بہاؤالدین کی مجالس کا دورہ کیا۔دورہ میں مکرم ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب ناظم ضلع راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔دورہ کی تفصیل اس طرح ہے۔