تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 254
۲۵۴ دلائی گئی۔اس کے علاوہ لجنہ کی تنظیم کو بھی منظم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تحریک جدید کے وعدوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔اجلاس میں حاضری انصار ، خدام ا ، اطفال ، ہمیں لجنات اور دس ناصرات سمیت اٹھا سٹھ رہی۔تاریخ : ۹ مارچ ۱۹۸۸ء مقام : نصیر آباد در بوه مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء مجلس انصار اللہ کے تحت اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے موجودہ دور میں دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت پر توجہ دلائی اور داعیان الی اللہ کو اپنے نیک عمل کے ذریعہ دعوت پر زور دیا نیز تحریک جدید کے وعدوں میں اضافہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں حاضری انصار م م ، خدام اے، اطفال بچگان سمیت ایک سو سینتیس رہی۔٣٣ تاریخ : ۹ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: گھسیٹ پورہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت ، مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی مختصر رپورٹ اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔پہلے مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر ثانی نے اطاعت کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے تربیت اولاد، قیام نماز اور نماز جمعہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ کی اندرون اور بیرون ملک میں اہمیت پر خطاب کیا اور بیرون ملک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے تحریک جدید کے مالی جہاد کی طرف احباب کو توجہ دلائی۔مرد وزن و بچگان کی کل حاضری تقریباً ایک سو پچاس تھی۔تاریخ : ۱۱ مارچ ۱۹۸۸ء مقام: چک نمبر ۳۳ جنوبی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب، مکرم نصیر احمد صاحب انجم مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت صبح ساڑھے دس بجے قبل از نماز جمعہ اجلاس کا آغاز ہوا مکرم مولوی عبد الوہاب صاحب نے جماعت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور داعی الی اللہ اور فیضان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر ہوئی۔اس کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔خطبہ جمعہ مکرم عبد الوہاب صاحب نے موجودہ حالات میں جماعت کے فرائض سے متعلق دیا۔بعد نماز جمعہ دوسرا اجلاس مکرم عبد الوہاب صاحب کی زیر صدارت ہوا۔مکرم نصیر احمد صاحب انجم نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ایک پہلو پر خطاب کیا۔مجلس سوال و جواب بمجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر اختتامی خطاب کیا۔نماز جمعہ کی کل حاضری سوجبکہ اجلاسات میں ساتھ رہی۔