تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 246
۲۴۶ بڑھانے پر زور دیا۔ضلع کی آٹھ مجالس میں سے سات کی نمائندگی ہوئی۔عہد یداران کی کل حاضری ہیں تھی۔تاریخ :۲۲ جنوری ۱۹۸۸ء مقام: چنیوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم قریشی محمد ارشد صاحب زعیم انصار اللہ دار الرحمت وسطی ربوہ نمررپورٹ : اجلاس عام مجلس انصار اللہ کے تحت چنیوٹ میں ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔جس کا آغاز جمعہ سے ہوا۔خطبہ جمعہ میں مکرم خواجہ صاحب نے حضور انور کے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری ۱۹۸۸ء کا خلاصہ پڑھ کر سنایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب تذکرۃ الشہادتین سے استقامت کے بارہ میں اقتباسات پڑھ کر سنائے۔جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔جس میں مکرم قریشی محمد ارشد صاحب نے احباب کو تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔مکرم خواجہ صاحب نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔خصوصاً دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اجلاس میں انصار سترہ ، خدام پندرہ اور اطفال دس کل بیالیس احباب نے شرکت کی۔مقام لاٹھیا نوالہ ضلع فیصل آباد تاریخ: ۲۷ جنوری ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندگان : مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب نائب قائد اصلاح و ارشاد، مکرم مولانا محمد صدیق صاحب نت استاد جامعہ احمدیہ، مکرم مولانا میاں عبد الحئی صاحب مربی سلسلہ بنگالی ررپورٹ: تربیتی اجلاس : مجلس انصار اللہ کے تحت تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس اوّل بعد نماز مغرب احمد یہ بیت الذکر لاٹھیا نوالہ میں منعقد ہوا جس میں ملک محمد عبد اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا اور اس کے طریق کار کی وضاحت کی۔بعد میں دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔اس اجلاس میں بہتیں انصار کے علاوہ خدام اور اطفال بھی شریک تھے۔اجلاس دوم ایک احمدی دوست کے گھر پر ہوا۔جس میں تینوں مرکزی نمائندگان نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کے موضوع پر تقاریر کیں۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی جس میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ نے غیر از جماعت احباب کے سوالوں کے جواب دیئے۔اجلاس میں بائیس غیر از جماعت احباب سمیت۰ ۱۷افراد نے شرکت کی۔دورہ صدر محترم کراچی وسندھ تاریخ: ۲۱ تا ۲۳ /جنوری ۱۹۸۸ء مقام کراچی مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: زعماء اعلیٰ کراچی ومجلس عاملہ ناظم ضلع کراچی کے اجلاسات میں تمام شعبہ جات کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مطالعہ، دعوت الی اللہ تحریک جدیدا اور وقف جدید کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔انہیں تو اریخ میں زعامت علیا انصار اللہ کلفٹن، زعامت علیاء انصار اللہ ناظم آباد اور زعامت علیاء انصار اللہ عزیز آباد کے اجلاسات عام بھی منعقد ہوئے اور ان میں نماز باجماعت کی ادائیگی پر زور دیا گیا۔نماز جمعہ میں ہر چھوٹے بڑے کو شامل کرنے کی تاکید کی گئی۔