تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 240 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 240

۲۴۰ دورہ برائے چندہ تحریک جدید ۱۶ مارچ ۱۹۸۸ء کو لاٹھیا نوالہ ضلع فیصل آباد کا دورہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے فرمایا۔اس دورہ کا مقصد چندہ تحریک جدید میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شمولیت اور وعدوں کے اہداف کو بڑھانا تھا۔دورہ گھسیٹ پور ضلع فیصل آباد ۹ مارچ ۱۹۸۸ء دوره چک ۹ پنیار ضلع بھلوال ۲۱ مارچ ۱۹۸۸ء کو مجالس سوال و جواب اور جلسہ سیرت النبی میں شرکت کے لئے مرکز سے مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر ثانی صاحب تشریف لے گئے۔حاضری مرد باون ،خواتین ہیں، مجلس سوال و جواب چک ۳۳ جنوبی ۲۱ مارچ ۱۹۸۸ء کو چک ۳۳ جنوبی ضلع سرگودھا میں مجلس سوال و جواب اور جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا۔حاضری ساٹھ افراد تھی۔مرکز کی نمائندگی مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب نے کی۔دوره صدر محترم سرگودھا ۲۳ مارچ ۱۹۸۸ء کو ضلعی عاملہ اور زعماء مجالس ضلع سرگودھا کا اجلاس بیت الحمد سرگودھا میں صبح دس بجے شروع ہوا۔اس اجلاس میں ۳۳ زعماء مجالس سمیت ۵۶ عہدیدار شامل ہوئے۔صدر محترم نے عہد یداران کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔صدر محترم نے جو خطاب کیا اس کا خلاصہ درج ذیل ہے : عہدیداران کی ذمہ داری دوہری ہے۔ذاتی اور اجتماعی۔گھر گھر رابطہ رکھیں۔سیرت النبی کے جلسوں میں غیروں کو ضرور لائیں۔کام کرتے وقت باریک پہلوؤں کی طرف توجہ دیں۔ہر احمدی اپنے اہل خانہ کی تربیت کا ذمہ دار ہے۔انصار کا نظام چار پہلو رکھتا۔انتظامی ،علمی، مالی اور جسمانی علم و تربیت کا پہلو اہم ترین ہے۔علم کا زمانہ ہے لاٹھی کا نہیں۔بیعت کے الفاظ پر غور کیا کریں۔بالخصوص قرآن کریم حدیث اور کتب حضرت مسیح موعود کا پڑھنا پڑھانا۔قیام نماز، نماز جمعہ میں شمولیت مع تمام افراد خاندان، دعوۃ الی اللہ ، ذاتی رابطہ غیر احمدیوں سے، وقت کی قربانی بہت اہم ہیں۔دعوۃ الی اللہ کو تیز کریں اور ا والولعزمی سے کریں۔مالی قربانی برائے تزکیہ نفس کر یں۔تحریک جدید کے چندوں کو بڑھا ئیں۔وقف عارضی برائے جنوبی امریکہ اور وقف برائے افریقہ میں حصہ لیں۔“ خطاب ڈیڑھ گھنٹہ کا تھا۔قریباً ۱۲ بجے دعا کے بعد یہ اجلاس ختم ہوا۔