تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 214
۲۱۴ وصولی وعدہ جات کی وصولی کی مکمل تفصیل دستیاب نہیں ہو سکی تاہم مرکزی ریکارڈ سے مجلس انصاراللہ مرکزیہ سے وکیل المال ثانی تحریک جدید کو ۱۸ دسمبر ۱۹۸۷ء کو ایک لاکھ روپے اور مجلس جرمنی کی طرف سے ساڑھے چھ ہزار مارک اس مد میں بھجوانے کا علم ہوتا ہے۔اسی طرح ایک چٹھی سے ( جو انچارج شعبہ تاریخ انصاراللہ کو۱۹ نومبر ۱۹۸۹ء کو قائد صاحب مال نے لکھی تھی ) پتہ چلتا ہے کہ اس وقت تک پاکستان کی مجالس کی طرف سے چار لاکھ چالیس ہزار روپے اور بیرونی ممالک کی طرف سے پانچ لاکھ روپے ایڈیشنل وکیل المال لندن کو بھجوائے گئے۔(۲۰) ترجمہ کی اشاعت لحمد للہ حضرت خلیفہ المسح الرابع حمہ اللہ کے ارشاد پر گجراتی زبان میں ترجمہ قرآن مجید کی سعادت مکرم اسحاق احمد عثمان میمن صاحب ( مرحوم ) آف یو۔کے کو حاصل ہوئی۔آپ نے حضرت مولانا شیر علی صاحب کے انگریزی ترجمہ کو پیش نظر رکھ کر گجراتی میں ترجمہ کیا اور تفسیر صغیر کے مطابق وضاحتی نوٹس شامل کئے۔مکرم بر ہان احمد صاحب ظفر مبلغ سلسلہ مبئی کو آپ کی معاونت کی توفیق ملی۔36/8 × 25 سائز کے ۶ ۷ ۸ صفحات پر مشتمل یہ ترجمه قرآن مجید ۱۹۹۰ء میں اسلام انٹرنیشنل پبلیکشنز لمیٹڈ اسلام آباد ( SHEEPHATCH LANE TILFORD SURREY GU10 2HQ UK) کی طرف سے شائع ہو گیا۔اسے Clays Ltd, St Ives ple سے طبع کروایا گیا اور اس کا ISBN یعنی انٹر نیشنل سٹینڈرڈ بک نمبر 3606 85372 1 ہے۔ہندوستان میں اس کا با قاعدہ اجرا مہاراشٹر میں گورنر جناب سی سبرامنیم سوامی جی نے گورنر ہاؤس میں کیا جس میں شہر کے معززین اور اخباری نمائندے شامل ہوئے۔اس تقریب میں قادیان سے حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلی قادیان نے بھی شرکت فرمائی۔(۶۱) اجلاس دورہ کمیٹی امئی ۱۹۸۷ء پونے سات بجے شام بمقام گیسٹ ہاؤس انصار اللہ زیر صدارت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب دورہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مکرم محمد اسمعیل منیر صاحب ( قائد اصلاح وارشاد ) ،مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب قائد تر بیت ، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید اور مکرم میجر عبدالقادر صاحب قائد عمومی نے شرکت کی۔اعانت تزئین کمیٹی ربوہ کے لئے کی گئی۔مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی جانب سے یکم اگست ۱۹۸۷ء کو دس ہزار روپے کی اعانت تزئین کمیٹی ربوہ