تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 199 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 199

۱۹۹ مختصر رپورٹ : نماز جمعہ پڑھائی اور خطبہ جمعہ میں موجودہ دور کے تعلق سے جماعت کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : یکم جون ۱۹۸۶ء مقام: چک نمبر ۶۹ رب گھسیٹ پورہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائنده : مکرم محمد صدیق منگلی صاحب مختصر رپورٹ : بعد نماز عصر قرآن کریم کا درس دیا اور جماعت کو کثرت سے دعائیں اور صبر کرنے کی تلقین کی۔تاریخ : ۳ جون ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری سلطان اکبر صاحب مقام: چک نمبر ۸۸ ج۔بحیانه ضلع فیصل آباد سر رپورٹ : بعد نماز عصر قرآن کریم کا درس دیا اور حضور کے ساتھ بذریعہ خطوط رابطہ رکھنے کی طرف احباب کو متوجہ کیا۔تاریخ : ۴ جون ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام: کریم نگر فیصل آباد مختصر رپورٹ : درس قرآن مجید دیا اور احباب جماعت کو موجودہ حالات کے پیش نظر کثرت کے ساتھ دعائیں کرنے ، حضور کے ساتھ بذریعہ خطوط رابطہ رکھنے، صبر کرنے اور حضور کی فتح و ظفر کے ساتھ جلد واپسی کے لئے احباب جماعت کو دعاؤں کی تحریک کی۔تاریخ : ۱۳ جون ۱۹۸۶ء مقام بتحصیل گوجرانوالہ تلونڈی موسے خاں مرکزی نمائندگان: مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب ، مکرم مولوی فضل الہی صاحب بیشیر ، کرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : تلونڈی موسے خاں میں تحصیل گوجرانوالہ کے زعماء کی میٹنگ ہوئی۔یا مجالس کے زعماء نے شرکت فرمائی۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے زعماء مجالس کو رپورٹس کارگزاری بھجوانے اور چندہ کی وصولی کی طرف توجہ دلائی۔زعماء مجالس کو کتا بچہ ضروری ہدایات اور سہ ماہی دوم کے امتحانی پرچے دستی دیئے گئے۔مکرم مولوی فضل الہی صاحب بشیر نے خطبہ جمعہ میں موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریوں کے بارہ میں قریباً ایک گھنٹہ خطاب کیا۔جمعہ میں مستورات کے علاوہ حاضری ساٹھ تھی۔مختلف سات مجالس کی طرف سے ایک ہزار چارسو چھتیں روپے چندہ کی وصولی ہوئی۔تاریخ : ۱۳ جون ۱۹۸۶ء مقام تحصیل حافظ آباد، چک چٹھہ مرکزی نمائندگان : مکرم منور شمیم صاحب خالد مکرم مولوی رشید احمد صاحب چغتائی مختصر جائزہ: چک چٹھہ میں تحصیل حافظ آباد کے زعماء کی میٹنگ ہوئی۔زعماء مجالس کو رپورٹس کارگزاری بر وقت بھجوانے ، چندہ جات کی وصولی اور اصلاح وارشاد کے کاموں کی طرف خاص توجہ دلائی۔کتا بچہ ضروری ہدایات ۱۹۸۶ء اور پرچہ جات سہ ماہی دوم تقسیم کرنے کے بعد نماز جمعہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انصار ، خدام ، اطفال اور لجنات نے شرکت کی۔