تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 197 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 197

۱۹۷ مختصر رپورٹ : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے نو اجلاسات عام سے خطاب کیا اور باجماعت نماز کی اہمیت ، شعائر اسلامی کی پابندی ، اسلامی پردہ کی پابندی، اصلاح وارشاد کے تحت مجالس سوال و جواب کا انعقاد اور تحریک جدید کی اہمیت بیان کی۔نیز کام کرنے کے طریق سے آگاہ کیا۔وقت کی قربانی کی طرف متوجہ کیا اور بتایا کہ سلسلہ کی خدمت بہر حال وقت دینے سے ہی ہو گی۔اس وقت خدمت دین کرنے والوں کے لئے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حسب ذیل بشارت ہر مجلس میں تکرار کے ساتھ بیان کی گئی۔اس وقت کوئی خدمت کرو گے تو اپنی ایمانداری پر مہر لگا دو گے۔تمہاری عمریں زیادہ ہوں گی اور تمہارے مالوں میں برکت دی جائے گی۔“ تاریخ : ۲۰ مئی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صابر صاحب مقام : چک نمبر ۲۷۶ گوکھو وال ضلع فیصل آباد مختصر رپورٹ : بعد نماز عصر مرکزی نمائندہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ با ہم قطع تعلق نہ کرو اور ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو اور با ہم بغض نہ رکھو اور آپس میں حسد نہ کرو اور اے اللہ کے بندو بھائی بھائی بن کے رہو اور کسی مومن کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے تحت ہم احمدی بھائیوں کو آپس میں بھائی بھائی بن کر رہنا چاہیئے۔مجلس انصار اللہ کے اراکین کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے کیونکہ وہ اپنے خاندان کے سربراہ بھی ہوتے ہیں۔تاریخ: ۲۲ مئی ۱۹۸۶ء مقام: چاہ لڈیا نہ ضلع جھنگ مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب مختصر رپورٹ : مورخه ۲۲ مئی کو مرکزی نمائندہ کی زیر صدارت قبل از نماز عشاء تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں آپ نے احباب جماعت کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے، نماز با جماعت کی ادائیگی ، دعاؤں، حضورانور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھنے نیز رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں پورا پورا فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلائی۔مقام : ٹھٹھہ شیر کا ضلع جھنگ تاریخ : ۲۳ مئی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب مختصر رپورٹ: بعد نماز فجر مولوی صاحب نے درس دیا۔آپ نے كُتِبَ عَلَيْكُم الصیام کے متعلق وضاحت فرمائی کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں پر روزے فرض کیے ہیں اس لئے رمضان شریف میں ہر احمدی کو روزے رکھنے چاہئیں اور ان بابرکت ایام میں کثرت کے ساتھ نماز با جماعت کی ادائیگی۔دعا ئیں اور درود شریف پڑھنا چاہیئے۔تاریخ : ۲۶ مئی ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مقام: چک نمبر ۳۸ جنوبی سرگودها