تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 166
۱۶۶ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادا ئیگی کی تلقین کی گئی۔دوره مرکزی وفد فیصل آباد ماہ اپریل ۱۹۸۶ء میں ایک مرکزی وفد نے فیصل آباد کی تین مجالس کا دورہ کیا جس سے احباب جماعت میں بیداری کی لہر دوڑ گئی۔اس وفد میں مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مورخ احمدیت اور مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید شامل تھے۔پہلا پروگرام چک ۸۴ ج ب سرشمیر روڈ میں ہوا جو بعد نماز عصر پونے پانچ بجے سے پونے چھ بجے تک جاری رہا۔پانچ مجالس کے ایک سو ستائیس افراد نے شرکت کی۔دوسرا پروگرام اجلاس عام کی صورت میں بیت الفضل فیصل آباد میں مغرب کے بعد سے سوا نو بجے تک ہوا۔جس میں مکرم مولانا صاحب موصوف نے نہایت دلچسپ خطاب کیا۔حاضری دوسو چھ تھی جبکہ نو غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔تیسرا پروگرام مجلس مذاکرہ کا تھا جو بیت الفضل میں ہی منعقد ہوئی۔مکرم مولا نا موصوف نے چار غیر از جماعت کے سوالات کے دلنشیں اور مسکت جوابات دیئے۔یک روزہ اجتماع ۷۲ گ ب ضلع فیصل آباد ۲ مارچ ۱۹۸۶ ء کو۷۲ گ ب میں یک روزہ اجتماع منعقد ہوا جس میں چار مجالس کی نمائندگی ہوئی۔اکتیں انصار، اٹھائیس خدام اور بائیس اطفال شامل ہوئے۔پہلی تربیتی کلاس داعیان الی اللہ مورخه ۱۳ تا ۱۵ مارچ ۱۹۸۶ء کو شعبه اصلاح وارشاد مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے زیر اہتمام داعیان الی اللہ کی پہلی سہ روزہ تربیتی کلاس ربوہ میں منعقد ہوئی۔اس کلاس میں ضلع سرگودھا کی مختلف مجالس سے ستائیس انصار، تین خدام اور ایک اطفال شامل ہوئے جن کے مثالی تعاون نے کلاس کو کامیاب بنایا۔موزوں انصار کے انتخاب اور ان کو حاضر کرنے کا انتظام چوہدری غلام رسول صاحب ناظم ضلع سرگودھا نے پوری مستعدی سے کیا۔سب حاضرین نے پانچ وقت نماز با جماعت کے علاوہ نماز تہجد بھی باجماعت ادا کی اور حضور انور کے جملہ پروگراموں کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔نیز دو دفعہ بہشتی مقبرہ میں اجتماعی دعاؤں میں سب نے حصہ لیا۔تین بنیادی اختلافی مسائل پر دلائل سمجھائے اور نوٹس لکھوائے۔نیز ان کی تائید میں مناسب آیات قرآنیہ کے مختصر درس اور سوالات کے جوابات بھی نمازوں کے بعد دیئے گئے۔علاوہ ازیں دوسرے اساتذہ نے اہم سوالات کے جوابات سمجھائے اور ضروری نوٹس اور حوالے لکھوائے۔روزانہ ایک گھنٹہ دعوت الی اللہ کے ذرائع پر دلچسپ رنگ میں گفتگو ہوتی رہی۔ان دوستوں نے وعدہ کیا کہ وہ واپس جا کر ذاتی طور پر مرکزی پروگرام کے مطابق بطور داعی الی اللہ کا کام شروع کریں گے اور کم از کم تین اور احمدی دوستوں کو بطور داعی الی اللہ ۳۰ جون تک اپنے ساتھ تیار کریں گے اور اپنے کام کی انفرادی رپورٹ بھی ناظم صاحب ضلع کے ذریعہ بھجوایا کریں