تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 90 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 90

حد تک انصار نے اس تحریک پر لبیک کہا ہے لیکن اس طرف مزید توجہ دینے کی کافی ضرورت ہے۔جملہ انصار اراکین تحریک جدید کے جہاد میں شامل ہونے چاہئیں اور حیثیت کے مطابق وعدہ کریں۔لیکن عام طور پر رپورٹوں کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انصار اللہ کے منتظمین تحریک جدید جماعت کے سیکرٹری مال کے پاس جا کر ان کے وعدوں اور وصولی کے اعداد و شمار لے کر رپورٹوں میں درج کر دیتے ہیں۔اس سے انصار کی شمولیت کے لحاظ سے کیفیت کا پتہ نہیں چلتا۔تو کام کے طریق کو بدلنے کی ضرورت ہے۔انصار اللہ کے اراکین کا الگ ریکارڈ رکھا جائے اور اس ریکارڈ کی روشنی میں وعدوں میں اضافہ اور سو فیصد وصولی کی کوشش کی جائے۔پرسوں کے خطاب میں حضور نے جونئی ذمہ داری انصار پر عائد کی ہے وہ یہ ہے کہ تحریک جدید کے دفتر دوم کے وعدوں اور وصولی کی ذمہ داری مجلس انصار اللہ پر ہے۔تو اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے واپس جاتے ہی کام کریں۔دفتر دوم کے وعدہ جات معیاری ہوں۔دفتر دوم کے مجاہدین میں سے بعض وفات پاچکے ہیں ، ان کی قربانیوں کو بھی زندہ رکھنے کی کوشش کریں۔تجنید کے شعبہ میں کام کی بہت بھاری گنجائش موجود ہے۔اگر ہم پوری محنت اور توجہ سے کوشش کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری موجودہ تجنید بڑھ کر کم از کم دوگنی ہو سکتی ہے۔مال کے شعبہ کے متعلق تو بعض دفعہ یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔لیکن تجنید کے لحاظ سے بہر حال شعبہ مال میں بھی ترقی کی بہت گنجائش ہے۔اگر تجنید دو گنی ہو سکتی ہے تو بجٹ بھی دو گنا ہوسکتا ہے۔جہاں تک اراکین کا تعلق ہے وہ اپنی صحیح آمد درج کریں۔صداقت اور سچائی کو نہیں چھوڑنا۔اور اگر صحیح آمد کے مطابق ادائیگی کرنے میں دقت ہے تو اس کی اجازت حضور نے پیشگی دے دی ہوئی ہے۔مجلس انصار اللہ کے گیسٹ ہاؤس کا دوسرا حصہ اس وقت مکمل ہونے کو ہے۔جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے استطاعت اور توفیق دی ہے، میں ان کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ گیسٹ ہاؤس کی تعمیر میں جتنا زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکتے ہیں، لیں۔ماہنامہ انصار اللہ کے متعلق گذشتہ سال تحریک کی تھی کہ اس کی خریداری کو کم از کم پانچ ہزار تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے خریداری قریباً اس حد تک پہنچ چکی ہے۔ہر مجلس کے ذمے جو ٹارگٹ لگایا گیا تھا، وہ اُنہوں نے پورا کر دیا ہے۔اب دوباتیں توجہ چاہتی ہیں۔ایک یہ کہ خریدار قائم رہیں اور دوسرے یہ کہ خریداری مزید بڑھے اور آئندہ