تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 89 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 89

۸۹ سب سے پہلی بات جو میں عرض کرنا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے اندر بیداری کی ایک خاص روح پیدا ہوئی ہے اور مجلس انصار اللہ نے بھی اس سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے حصہ پایا ہے۔میں سمجھتا ہوں جتنی بیداری پیدا ہوئی ہے،عہد یداران نے اس بیداری سے اتنا فائدہ نہیں اٹھایا۔پس جماعت کے اندر اور انصار کے اندر جو بیداری ہے اس کو دیکھ کر صرف خوش نہ ہوں بلکہ اس کی وجہ سے جتنا زیادہ سے زیادہ کام انصار سے لیا جاسکتا ہے، انصار سے وہ کام لیں۔دوسری یہ بات میرے سامنے آئی ہے کہ مقامی سطح پر مجالس کی اجتماعی زندگی میں ایک کمزوری ہے۔اور وہ کمزوری یہ ہے کہ اجلاسات عام مقامی سطح پر یا تو منعقد نہیں ہوتے یا بہت کم منعقد ہوتے ہیں اور اگر منعقد ہوتے ہیں تو ان میں انصار کی حاضری کم ہوتی ہے۔اس طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایک خاصہ بڑا طبقہ جو مرکزی اجتماع میں آ سکتا ہے اور کوئی روک نہیں ہے لیکن وہ اس میں شامل نہیں ہوتے۔اگر کوشش کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ نہ آئیں۔ایک اور بات جو زیادہ تر عہدیداران سے تعلق رکھتی ہے ، وہ یہ ہے کہ سبھی مجالس اللہ تعالیٰ کے فضل سے یا مجالس کا بڑا حصہ کام کر رہا ہوتا ہے لیکن رپورٹ بھجوانے میں سنتی ہے۔اس طرف توجہ کی جائے۔اب میں صف دوم کے شعبہ کو لیتا ہوں۔حضرت خلیفتہ امسح الثالث کا ارشاد یہ تھا کہ ہر ضلع میں انصار اور خدام مل کر سائیکل سوار و فود ترتیب دیں اور یہ سائیکل سوار وفود ضلع کے سب دیہات سے سائیکل سفر کے ذریعہ سے رابطہ پیدا کریں اور اس رابطہ کو مختلف دیہات کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ممکنہ خدمت خلق کے لئے اور اشاعت قرآن کریم کے لئے استعمال کیا جائے۔کوئی دوسری غرض اس کے ساتھ وابستہ نہیں فرمائی تھی۔لیکن جو کمی سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ ان وفود میں انصار کی شرکت بہت کم ہے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ ناظمین ضلع جن پر دراصل اس پروگرام کی بڑی ذمہ داری ہے، اس طرف توجہ دیں گے۔تربیت کے حصہ میں دو باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔وہ ہے نماز با جماعت کی ادائیگی۔انصار کی ذمہ داری اپنی ذات تک محدود نہیں بلکہ ان پر اپنے بچوں اور اہل وعیال کی ذمہ داری بھی ہے۔دوسری چیز یہ ہے کہ گذشتہ سالانہ اجتماع کے موقعہ پر حضور نے انصار کو مخاطب فرماتے ہوئے یہ تحریک فرمائی تھی کہ انصار بلا معاوضہ وقف کی تحریک میں آگے آئیں۔گو ایک