تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1057
۱۰۵۷ ہوئے۔سنگا پور کے ابتدائی انصار کی تعداد اکیس تھی۔مجلس عاملہ بنائی گئی اور بحث تشخیص ہوا۔۱۹۸۸ء میں مکرم سید عبد المطلب بن سید عدنان ناظم اعلیٰ اور مکرم عبد العظیم بولیا (BULIA) صاحب نائب صدر مقرر کئے گئے۔فرانس ۱۹۸۶ء میں پہلی مجلس انصاراللہ پیرس شہر میں قائم ہوئی اور مکرم اے۔وائی بھنو صاحب پہلے زعیم مجلس مقرر ہوئے۔۱۹۸۸ء میں مکرم عبد الماجد صاحب ناظم اعلیٰ ملک مقرر ہوئے۔گیانا ۱۹۸۳ء میں مجلس انصار اللہ گیا نا کا قیام عمل میں لایا گیا۔مکرم عبدالرحمن خان صاحب مربی سلسلہ مجلس گیانا کے پہلے نائب صدر تھے اور دوسرے مکرم مولا نا محمد اسلم قریشی صاحب تھے۔پہلے ناظم اعلیٰ مکرم حسن بخش صاحب تھے جنہوں نے ۱۹۸۳ء سے ۱۹۸۵ ء تک خدمت سرانجام دی۔دوسرے ناظم اعلیٰ مکرم محمد علی صاحب ۱۹۸۸ء میں ، اور تیسرے ناظم اعلیٰ مکرم حسن بخش صاحب ۱۹۸۹ء میں بنے۔کینیا فروری ۱۹۷۸ء میں نیروبی میں مجلس انصار اللہ کا قیام ہوا۔انتخاب جو۳ دسمبر ۱۹۸۳ء کو ہوا، مکرم عبدالمنان قریشی صاحب زعیم اور مکرم محمد افضل بٹ صاحب معتمد عمومی منتخب ہوئے۔پہلے نائب صدر ملک مکرم مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق مشنری انچارج تھے۔۱۹۸۳ء سے ۱۹۸۹ء تک مکرم A۔M۔GAKURIA صاحب کو ناظم اعلیٰ رہنے کی سعادت نصیب ہوئی۔اس عرصہ میں چار مجالس قائم ہوئیں۔: Mr۔HABIB SHATRI (۱) ممباسہ (صوبہ کوسٹ) زعیم تاریخ قیام : ۱۹۸۷ء (۲)SHIBINGA(صوبہ ویسٹرن) زعیم: Mr۔ISA RAPANDO تاریخ قیام : ۶ فروری ۱۹۸۷ء (۳) MATAWA (صوبہ ویسٹرن زعیم Mr۔JUMA WESOGA تاریخ قیام : ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء (۴) SHIANDA (صوبہ ویسٹرن) زعیم: Mr۔RAMA DHANI تاریخ قیام : ۲ مارچ ۱۹۸۷ء مجلس نیروبی نے اپنا اجتماع ۱۹ و ۲۰ فروری ۱۹۸۸ء کو منعقد کیا۔یوگنڈا یوگنڈا میں مجلس کا قیام ۱۹۸۴ء کے لگ بھگ ہوا اور مکرم چوہدری محمود احمد صاحب بی ٹی پہلے نائب صدر ملک بنے۔دوسرے نائب صد ر مکرم خالد احمد صاحب شمس تھے۔پہلے ناظم اعلی مکرم ZAKARIYYA KIZITO ( تھے۔اپریل ۱۹۸۷ء میں مکرم منیر احمد صاحب منیب پرنسپل بشیر ہائی سکول کمپالا ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے اور ۱۹۸۹ء