تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1040
۱۰۴۰ طور پر محبوب و مرغوب رکھیے۔محبت الہی کی یہ مقدس آگ ہمیشہ آپ کے قلوب میں زندہ رہے۔ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی رہے۔اس موقعہ پر میں آپ کو یہ بھی یاد دلانا چاہتا ہوں کہ عزت و تکریم کا اصل منبع مولی کریم کی ذات ہے۔پس اس مقصد کے لیے صرف ذات باری کو اپنا محور بنائیے۔وہی رحیم اور مہربان آقا ہمارا وکیل ، ولی اور کارساز ہے۔ہمیشہ یادرکھیے کہ دعا ہمارا مضبوط ترین ہتھیار ہے اور غلبہ اسلام کی راہ میں در پیش آنے والے تمام مجاہدات اس نا قابل شکست ہتھیار کے ذریعہ فتح مبین سے ہمکنار ہوں گے۔پس دعا کی اہمیت اور ضرورت جتنی بھی واضح کی جائے کم ہے۔خدا تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو! آمین (۷۲) تیسرا سالانہ اجتماع ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء کو مجلس انصار اللہ سیرالیون کا تیسرا سالانہ اجتماع ملک کے دوسرے بڑے شہر ” بو میں منعقد ہوا جس کا انتظام احمد یہ سیکنڈری سکول کے اسمبلی ہال میں کیا گیا تھا۔گذشتہ سال اجتماع میں دس مجالس کے چالیس نمائندگان شریک تھے جبکہ امسال چھیں مجالس کے پچاس نمائندگان نے شرکت کی۔پہلا اجلاس: مکرم مولا نا خلیل احمد صاحب مبشر امیر و نائب صدر مجلس انصار اللہ سیرالیون کی زیر صدارت پہلا اجلاس تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا۔اس کے بعد سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا مندرجہ ذیل روح پر ور پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔پیغام حضرت خلیفۃ اسیح الرابع بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم لندن خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۱۴-۱۱-۱۹۸۵ /۱۳۶۴ ھوالناصر پیارے انصار بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ مجلس انصاراللہ سیرالیون کا تیسرا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت ہی برکتوں سے معمور کرے اور جماعت کی اخلاقی ، روحانی تعلیمی اور تربیتی نشو ونما کا موجب بنائے۔میرے پیارے انصار ! سیرالیون وہ مقام ہے جس کو عیسائیت نے تمام افریقہ کو فتح کرنے کے لیے بطور مرکز کے چنا تھا اور اس سرزمین سے بہت امیدیں وابستہ کی تھیں اور پھر