تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1039 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1039

۱۰۳۹ WORLD۔SO GUARD THIS LIGHT OF ALLAH WITH ALL YOUR HEART AND ALL THAT YOU HOLD DEAR۔FOR EVER KEEP THE FLAME OF ALLAH'S LOVE ALIVE AND PASS IT ON FROM GENERATION TO GENERATION۔I ALSO WISH TO DRAW YOUR ATTENTION TO THE FACT THAT ALLAH IS THE ONLY SOURCE OF HONOUR۔THEREFORE SEEK HIS FAVOUR AND LOOK UP TO NONE ELSE۔HE IS THE BEST PATRON AND ALL SUFFICIENT, OUR BELOVED MASTER THE MOST BENEFICENT AND MERCIFUL LORD۔REMEMBER: PRAYER IS THE STRONGEST WEAPON IN OUR ARMOURY AND ALL THE BATTLES OF ISLAM WILL ULTIMATELY BE WON WITH HELP OF THIS INVINCIBLE WEAPON۔ONE CANNOT OVERSTRESS THE CONSTANT NEED FOR PRAYERS۔MAY ALLAH BE WITH YOU۔AMEN۔YOURS WITH DEEP AFFECTION, (MIRZA TAHIR AHMAD) KHALIFATUL MASIH IV" (۲) میرے عزیز انصار بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ آپ اپنی مجلس کا سالانہ اجتماع جنوری ۱۹۸۴ء میں منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو سید نا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس انصار کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان مقدس اصحاب نے اپنے اموال حتی کہ عزیز جانیں بھی رضائے باری تعالیٰ کے حصول کے لیے نچھاور کر دیں اور اس راہ میں وہ ہمیشہ سرگرم رہے اور انہیں اپنے قدم روکنے یا پیچھے ہٹانے کا لمحہ بھر خیال نہ آیا۔اسلام کے دائمی غلبہ کے حصول کی جد و جہد میں واپسی یا شکست کا تصور بھی ایک لحظہ کے لئے آپ کے دل و دماغ سے گزر نہ پائے۔اس راہ میں ہمیشہ کامل یقین اور عظیم الشان اعتما دو تو کل کے ساتھ رواں دواں رہیے۔یہ یادر ہے کہ موجودہ نسل آپ سے اسلام کا نور حاصل کر کے دنیا کی آنے والی تمام نسلوں کو منور کرے گی لہذا اس خدائی نور کی اپنی تمام قوت کے ساتھ حفاظت کیجیے اور اسے خاص