تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1033 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1033

۱۰۳۳ انصار اللہ وینکوور نے افتتاحی خطاب فرمایا۔اجتماع میں اذان اور نظم کا مقابلہ ہوا۔دوسرا اجلاس: نماز ظہر و عصر کے بعد زیر صدارت مکرم عبد الشکور صاحب بٹ صدر جماعت وینکوور منعقد ہوا۔مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب نے باہمی اختلافات دور کرنے اور بچوں کی تربیت کے حوالہ سے نصائح کیں۔پھر کلائی پکڑنا ، کبڈی اور فٹ بال کے مقابلے ہوئے جن میں انصار، خدام اور اطفال نے حصہ لیا۔تقسیم انعامات اور دعا کے بعد اجتماع کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوا۔﴿۲۷﴾ تیسرا سالانہ اجتماع مشرقی کینیڈا مجلس انصار اللہ مشرقی کینیڈا کا تیسرا سالانہ اجتماع ۱۸ - ۱۹ جولائی ۱۹۸۷ء کو بیت الاسلام میپل انٹاریو میں منعقد ہوا۔یادر ہے اس سے قبل ۲۲ مئی ۱۹۸۳ء کو بھی مشرقی کینیڈا کا اجتماع منعقد ہو چکا تھا۔افتتاحی اجلاس ۱۸ جولائی کو صبح پونے گیارہ بجے شروع ہوا جس میں مکرم مولا نانسیم مہدی صاحب نائب صدر مجلس کینیڈا نے عہد کے بعد اپنے خطاب میں اجتماع کی اہمیت بیان کی اور انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ خاندان کا سر براہ ہونے کی حیثیت میں انہیں اعلیٰ نمونہ پیش کرنا چاہئیے۔قربانیوں کے ایسے اعلی معیار قائم کرنے چاہئیں جو آنے والوں کے لئے مسابقت الی الخیر کے دروازے کھولتا چلا جائے۔انصار کی تنظیم سے ان کا وابستہ ہونا یہ تقاضا کرتا ہے کہ وہ دوسری تنظیموں کے لئے نمونہ ہوں اور جو ذمہ داری ان کے سپرد کی جائے اُس کو احسن رنگ میں انجام دیں۔نیکیوں میں رغبت دکھا ئیں اور اپنی اولاد کو بھی نیکیاں بجالانے کی تحریک فرمائیں۔مکرم منیر الحق صاحب شاہد نے درس قرآن اور مکرم چوہدری بشیر محمد صاحب نے درس حدیث دیا۔بعد نماز عصر رسہ کشی ، والی بال، کیرم ،ٹیبل ٹینس، کلائی پکڑنا ، دوڑ ، مشاہدہ و معائنہ اور میوزیکل چیئر ز کے مقابلے ہوئے۔نماز عشاء کے بعد مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مکرم نائب صدر صاحب مجلس نے کی۔شوری میں مندرجہ ذیل امور پر غور ہوا۔تربیت، نماز با جماعت ، جماعتی کتب کی خریدا اور مطالعہ مجلس کے اجتماع، حضور اقدس کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھنے کی تحریک بھی کی گئی۔اگلے روز نماز تہجد سے اجتماع کا آغاز ہوا۔مکرم خواجہ برکت اللہ صاحب نے درس قرآن اور مکرم حسن محمد خاں صاحب ، عارف نے درس حدیث دیا۔۱۹ جولائی کا پہلا اجلاس مکرم رفیق ضیاء صاحب نائب ناظم اعلیٰ مشرقی کینیڈا کی صدارت میں ہوا۔مکرم خواجہ برکت اللہ صاحب نے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس دیا۔جس کا انگریزی ترجمہ بھی کیا گیا۔مکرم شیخ خورشید احمد صاحب نے پاکستان میں احمدیوں کے موجودہ حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس تقریر کا بھی انگریزی میں ترجمہ کیا گیا۔مکرم عیسی جان خان صاحب نے عیسائیت“ کے موضوع پر