تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1029
۱۰۲۹ یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اجتماع پر لنگر خانہ کا انتظام انصار نے سنبھالا نیز مکرم احمد بشارت صاحب نے اس موقع پر اپنے بچوں کے عقیقے کا اہتمام کر کے گوشت کا انتظام کیا۔﴿۲۲﴾ مشترکہ اجتماع ۱۹۸۹ء سکنڈے نیوین ممالک کی پانچوں ذیلی تنظیموں کا مشترکہ تیسرا سالانہ اجتماع یکم اور ۲ جولائی ۱۹۸۹ء بروز ہفتہ اتوار اوسلو (ناروے) میں منعقد ہو کر بخیر وخوبی انجام پذیر ہوا جس میں بتیس انصار سمیت کل تین صداسی افراد جماعت نے شرکت کی۔صدر محترم مجلس انصار اللہ مرکز یہ اور صدر محترم مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے پیغام سنانے کے بعد مکرم برادر هبته النور صاحب امیر جماعت ہالینڈ نے افتتاحی خطاب فرمایا جس میں نماز کی اہمیت واضح فرمائی نیز با ہمی محبت ، اخوت اور اتحاد کو اپنانے کی تلقین فرمائی۔اجتماع کے موقعہ پر ورزشی ، معلوماتی علمی اور دینی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مکرم برادرھبۃ النور صاحب نے اپنے اختتامی خطاب سے پہلے انعامات تقسیم فرمائے۔اپنے اختتامی خطاب میں مکرم امیر صاحب ہالینڈ نے کہا کہ انصار اللہ کی یہ عمر پختہ عمر ہوتی ہے اور اسی عمر کے بعد خدا تعالیٰ بھی انعامات سے نوازتا ہے۔لہذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں نیکی کی تلقین کے ساتھ اپنی نئی نسل کی تربیت اور تعلیم کی طرف خاص توجہ دینی چاہیئے اور دوسرے ممالک سے آنے والے دوستوں کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیئے۔﴿۱۳﴾ گیمبیا مجلس انصار اللہ کا قیام ۱۹۷۹ء میں ہوا۔مکرم مولانا داؤ واحمد حنیف صاحب مشنری انچارج ۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۷ ء تک (ماسوائے ستمبر ۱۹۸۲ء تا اپریل ۱۹۸۷ء) نائب صدر رہے۔لوکل مبلغ مکرم ابراہیم عبدالقادر بکنی صاحب پہلے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے جن کے بعد مکرم محمد اسماعیل طورے صاحب ناظم اعلیٰ رہے۔مجالس : ۱۹۸۷ ء تک مندرجہ ذیل مقامات پر مجالس کا قیام ہو چکا تھا۔بانجل۔فیرافنی۔سالکینی۔صابا۔جارج ٹاؤن۔بھے۔مصرع۔چونین۔زیر تربیت مقامات : بولوڈ وٹا ، کنٹے کنڈہ سنچو۔مختصر کارکردگی مرکزی لائحہ عمل و ہدایات کی روشنی میں مجالس کی بیداری کے پروگرام بنائے جاتے رہے۔مجلس کے قیام کے ساتھ ۱۹۷۸ء ،۱۹۸۳ ء اور ۱۹۸۶ء میں انتخابات عہدیداران کروا کر مرکز سے منظوری حاصل کی گئی۔سہ سے پہلی مجلس عاملہ میں ناظم اعلیٰ امام اسماعیل طورے صاحب کے ساتھ مرزا عبدالحق صاحب، خلیل فانی صاحب، کیا کالے صاحب اور نموموٹر اولے صاحب بطور معتمدین شامل ہوئے۔اس سلسلہ میں مکرم نائب صدر صاحب