تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1024 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1024

۱۰۲۴ پیغام حق پہنچایا۔انصار نے بہت ذوق و شوق کے ساتھ اجتماع میں حصہ لیا۔آٹھ میں سے چھ انصار اور چار خدام بھی شامل ہوئے۔دونوں مربیان مکرم مولانا سید کمال یوسف صاحب اور مکرم مولا نا حامد کریم صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔مقامی اخبارات HALLING DOTEN نے اپنی ۳ ستمبر کی اشاعت میں پریس کانفرنس کا ذکر مع تصویر کے شائع کیا۔اخبار TORSDAG نے اجتماع کی باتصویر خبر شائع کی۔اس موقع پر سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔پیغام حضور انور برادران عزیز! انصار اللہ کے لیے میرا پیغام یہی ہے کہ وہ اس وقت واقعی اور حقیقی انصار اللہ بن جائیں۔اپنی متضرعانہ دعاؤں جن سے رحمت خداوندی جوش میں آجائے اور اپنی مخلصانہ جد و جہد سے دنیا کی تاریکی کو دور کریں۔تا مخلوق خدا اپنے خالق کو پہچان لے اور اس ارحم الراحمین کے سایہ رحمت و عاطفت میں لوٹ آئے۔نور خداوندی سے منور ہو۔حقیقی سکون وراحت اور طمانیت قلب نصیب ہو۔یا درکھیں جس خطہ ارض پر آپ آباد ہیں اسکی تاریکی دعاؤں سے ہی دور ہوگی۔دلوں کا بدلنا خدا کے قبضہ میں ہے اور آپ بھائیوں کی دعوت الی اللہ میں اثر پیدا ہونا بھی اسی کے فضل اور اذن پر منحصر ہے۔لہذا اسی مولیٰ کریم ، عزیز ، حکیم خدا کا دروازہ کھٹکھٹاؤ۔اس پر توکل کرتے ہوئے اپنے پروگراموں پر عمل کرو۔اسی سے راہنمائی حاصل کرو۔سستیاں ترک کر دو کہ اب دوڑنے کا وقت آچکا ہے۔خدا وند کریم آپ کو ہمت دے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو کامیاب و با برکت بنائے۔اپنی خاص تائید و نصرت سے آپ کو نوازے۔آپ کے اعمال کو ، افکار کو اور آپ کی سوچ اور جد و جہد کو صحیح نہج پر ڈالے رکھے اور آپ کو ہر آن اپنی حفظ وامان میں رکھے۔آپ کی خدمات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔خدا حافظ والسلام خاکسار پیغام قائمقام صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ ربوہ مرزا طاہر احمد (خلیفۃ اسیح الرابع ) ، (۵۸) ۳/۸/۸۳ سالانہ اجتماع کے لئے قائم مقام صدر مجلس مرکز یہ مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا پیغام