تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1002
۱۰۰۲ -٣ جماعتی لٹریچر میں عربی عبارتوں پر اعراب لگوانا تا کہ قارئین صحت تلفظ کے ساتھ پڑھ سکیں۔-۴- حضرت مسیح موعود کی بعض کتب کا بنگلہ زبان میں ترجمہ کر کے وسیع پیمانے پر اشاعت کا انتظام۔اس کام کے لئے مترجمین کا ایک بورڈ مقر ر کیا جائے۔اس بورڈ کے لئے مندرجہ ذیل نام تجویز ہوئے۔مکرم مولوی احمد صادق صاحب ہمکرم مولوی عبدالعزیز صادق صاحب، مکرم مولوی مظہر الحق صاحب۔مکرم الحاج عبد المتین صاحب چوہدری -۵- مرحوم علامہ ظل الرحمن صاحب کی کتاب حدیث المہدی کی اشاعت جو تبلیغی لحاظ سے نہایت اہم ہے۔اس مقصد کے لئے مکرم محمود الرحمن صاحب چٹا گانگ اور مکرم عبد المتین چوہدری صاحب آف ڈھا کہ نے مالی اعانت کی پیشکش کی۔آخری اجلاس: ۲۱ نومبر کو تقریب تقسیم اسناد پُر وقار طریق پر منعقد ہوئی۔اس کے بعد ناظم اعلیٰ صاحب نے تقریر کی۔اس اجلاس کی آخری تقریر مکرم نائب امیر صاحب کی تھی جنہوں نے اپنے اختتامی خطاب میں انصار اللہ کو خصوصی اور جماعت کو عمومی طور پر نصائح کیں اور کہا کہ ہماری اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک اپنی نوجوان نسل کی تربیت ہے۔پیار اور محبت سے اس نئی نسل کی احسن طریقے سے تربیت کریں تا کہ وہ بڑے ہو کر اسلام کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر سکیں۔اجتماع کے موقع پر مجلس نے تعلیم القرآن کلاس کے لئے ایک دلکش اور خوبصورت کتاب شائع کی جس کا نام تعلیم القرآن حصہ اوّل رکھا گیا۔اس میں سورۃ فاتحہ اور سورۃ جمعہ کے علاوہ دس چھوٹی سورتوں کا بنگلہ زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔۴۱ ) آٹھواں سالانہ اجتماع مجلس کا آٹھواں سالانہ اجتماع ۱۳ ۱۴ دسمبر ۱۹۸۵ء کو ہونا قرار پایا۔صدر محترم نے اس مبارک موقعہ پر پیغام بھجوایا۔"I AM HAPPY TO LEARN THAT BANGLADESH MAJLIS ANSARULLAH IS HOLDING ITS 8TH ANNUAL IJTEMA ON 13TH & 14TH DECEMBER, 1985۔I PRAY THAT ALLAH MAY GRACE THE OCCASION۔AMIN۔VICTORY OF AHMADIYYAT OR TRUE ISLAM IS TRUTH AND A PERMANENT INSTITUTION۔THIS IS DESTINED TO BE VICTORIUS OVER ALL OTHER RELIGIONS OF THE WORLD۔BUT, THERE ARE SOME CONDITIONS WHICH HAVE TO BE FULFILLED BY US۔AMONG THESE, THE FOREMOST CONDITION IS TABLIGH OUR PREACHING TOWARD, WHICH I