تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 998 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 998

۹۹۸ قدر و قیمت کی طرف توجہ دلائی ہے۔آپ نے فرمایا کہ زندگی برف کی مانند ہے۔باوجو دسنبھالنے کے جیسے برف پگھل ہی جاتی ہے اسی طرح زندگی یعنی عمر بھی کم ہوتی جاتی ہے اور بالآ خرختم ہو جاتی ہے۔قرآن پاک ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ پر زور دیتا ہے۔احمدی کا مقصد حیات بہت بلند ہے۔ہم جو انصار ہیں ہمیں سوچتے رہنا چاہئیے کہ ہم نے ہر شعبہ زندگی میں پہلے سے ترقی کی ہے یا تنزلی۔حضور انور بار بار توجہ دلا رہے ہیں کہ جماعت کا ہر فرد داعی الی اللہ بن جائے اس لئے ہم انصار کو اس طرف سب سے بڑھ کر قدم اٹھانا چاہئیے۔دو پہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد آخری اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔تلاوت قرآن کریم کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔جوابات مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے دیئے۔اس کے بعد انعامات تقسیم کئے گئے۔مکرم عبداللہ واگس ہاؤ ز ر صاحب امیر جماعت جرمنی نے اختتامی خطاب میں انصار کو اپنی ذمہ داری احسن رنگ میں ادا کرنے کی پُر زور تلقین کی۔اختتامی دعا پر یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔آٹھواں سالانہ اجتماع آٹھواں سالانہ اجتماع بیت النصر کولون میں ۱۰ ، ۱ استمبر ۱۹۸۸ ء کو ہوا جس میں مہمان خصوصی مکرم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت ہائے جرمنی تھے۔سالانہ اجتماع ۱۹۸۹ء ۸ ۹ جولائی ۱۹۸۹ء کو منعقد ہونے والے اجتماع کے لئے صدر محترم نے یکم جولائی ۱۹۸۹ء کو مندرجہ ذیل پیغام ارسال فرمایا: پیغام محترم صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ دد بسم اللہ الرحمن الرحیم مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ مجلس انصار اللہ مغربی جرمنی ۸ اور ۹ جولائی ۱۹۸۹ء کو ناصر باغ میں اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔میری اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ اس اجتماع کو ظاہری اور باطنی ہر دو لحاظ سے بابرکت فرمائے۔اور اس اجتماع کے انصار اور احباب جماعت پر بڑے ہی نیک اثرات مرتب ہوں۔اس موقع پر مجھ سے پیغام کی خواہش کی گئی ہے۔مغربی جرمنی کے انصار کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ دس شرائط بیعت کو غور سے پڑھیں اور ہمیشہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں بالخصوص بیعت کی تیسری شرط کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جس کے الفاظ حسب ذیل ہیں۔یہ کہ بلا ناغہ پنج وقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا اور حتی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گنا ہوں وو