تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 952 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 952

۹۵۲ مجلس انگلستان کے سالانہ اجتماعات پہلا سالانہ اجتماع مجالس انگلستان کا پہلا سالانہ اجتماع ۲ ستمبر ۱۹۷۹ءکو محمود ہال لندن میں منعقد ہوا۔اس اجتماع کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث اور صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے پیغامات ارسال فرمائے۔دوسرا سالانہ اجتماع انصار اللہ برطانیہ کا دوسرا سالانہ اجتماع ۱۹ ،۲۰ اپریل ۱۹۸۰ء کو منعقد ہوا۔یہ اجتماع محمود ہال (مسجد فضل لندن ) میں منعقد ہوا جس میں ڈیڑھ صد کے قریب افراد شریک ہوئے۔اس اجتماع میں دیگر مقررین کے علاوہ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نائب صدر، حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب، مکرم انیس الرحمن صاحب بنگالی مربی سلسلہ، مکرم چوہدری انور احمد صاحب کاہلوں اور مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔تفصیلی رپورٹ تاریخ انصار اللہ جلد دوم میں پیش کی جاچکی ہے۔تیسر اسالانہ اجتماع انصار اللہ کا تیسرا سالانہ اجتماع ۱۳ ۱۴ جون ۱۹۸۱ء بروز ہفتہ اتوار محمود ہال لندن میں منعقد ہوا۔جس میں ملک کے طول وعرض سے ایک سو پچیس نمائندگان نے شرکت کی۔اس اجتماع کو ایک خصوصیت یہ بھی حاصل تھی کہ اس میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ بھی شریک تھے۔اس اجتماع کے لئے صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنا خصوصی پیغام ارسال فرمایا تھا۔اجتماع کے مقررین میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ، مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب، مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم چوہدری انور احمد صاحب کا ہلوں ، مکرم بشیر احمد صاحب آرچرڈ، مکرم سعید احمد خان صاحب اور مکرم مولوی عبد الکریم شر ما صاحب بھی شامل تھے۔(۱۴) چوتھا اجتما ع ۱۳،۱۲ جون ۱۹۸۲ء کو منعقد ہوا۔پانچواں سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ انگلستان کا پانچواں سالانہ اجتماع ۴ اور ۵ جون ۱۹۸۳ء کو اپنی تمام تر علمی وروحانی روایات کے ساتھ روح پرور ماحول میں منعقد ہوا۔نماز تہجد باجماعت ادا کی گئی۔جسمانی ، ورزشی اور تعلیمی مقابلوں کے علاوہ جن علماء مقررین نے تقاریر کیں۔ان میں مکرم ڈاکٹر سعید احمد صاحب، مکرم محمد احمد صاحب، مکرم کیپٹن محمد حسین صاحب ،چیمہ، مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب ، مکرم مولانا مبارک احمد صاحب ساقی ، مکرم مجید احمد صاحب سیالکوٹی مبلغ سلسلہ، مکرم مولا نا عبدالکریم صاحب شر ما ، مکرم عبدالحفیظ صاحب پریذیڈنٹ برمنگھم اور مکرم مولوی نسیم احمد صاحب باجوہ شامل تھے۔