تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 917
۹۱۷ ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔ناشتہ کے بعد اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوئی۔جس میں دو مربیان نے تربیت اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقاریر کیں۔مکرم سجا داحمد صاحب نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اسی وقت دوسری جگہ نو مبائعین سے مجلس شروع ہوئی۔مکرم مولوی مبشر احمد صاحب کاہلوں نے تربیتی امور پر روشنی ڈالی۔حاضری نو مبائعین پینتالیس تھی۔اختتامی اجلاس میں مکرم مولوی مبشر احمد صاحب کا ہلوں نے تقسیم انعامات کے بعد استغفار کی اہمیت پر خطاب فرمایا اور خطبہ جمعہ میں ایم ٹی اے کی افادیت واضح کی۔حاضری انصار ایک سو پینسٹھ ، خدام ساٹھ ، اطفال اکسٹھ ، نو مبائعین پینتالیس کل دوسوسولہ۔سالانہ اجتماع لیہ اجتماع ۲۶ ستمبر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز مغرب وعشاء تلاوت و عہد کے ساتھ شروع ہوا۔مکرم امیر صاحب نے دعائیہ کلمات کے ساتھ افتتاح کیا۔مکرم ریاض احمد صاحب ناصر نے درس حدیث دیا۔مکرم مبارک احمد صاحب ناصر نے اجتماع کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔اجلاس اوّل کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم ریاض احمد صاحب ناصر ابڑو نے برکات خلافت کے موضوع پر تقریر کی۔دعا کے ساتھ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔نماز جمعہ سے قبل عہدیداران کے اجلاس میں کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔خطبہ جمعہ میں مکرم مبارک احمد صاحب ناصر نے دعوت الی اللہ پر زور دیا۔حاضری انصار ستر ، خدام پندرہ ، اطفال ہیں، مہمان سولہ اور کل ایک سو بتیس رہی۔سالانہ اجتماع میر پور آزاد کشمیر نگیال میں ۳ اکتوبر ۱۹۹۶ء کو دو بجے دوپہر مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں تلاوت کے ساتھ اجلاس شروع ہوا۔مکرم مبارک احمد صاحب طاہر نے افتتاحی تقریر میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔بعد نماز مغرب وعشاء ساڑھے آٹھ بجے رات دوسرا اجلاس ہوا۔جس میں سوالات کے جواب مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نے دیے۔۴ اکتوبر کو نماز تہجد اور نماز فجر باجماعت ادا کی گئیں۔اس کے بعد قرآن مجید ، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔پھر انفرادی تلاوت کی گئی۔سیر اور ناشتہ کے بعد باقاعدہ اجلاس شروع ہوا۔مکرم مولانا منیر الدین احمد صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔مکرم مبارک احمد صاحب طاہر نے اپنے خطاب میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعامات کو یاد کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔محترم امیر صاحب نے دعا کرائی اور اجلاس