تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 898 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 898

۸۹۸ نہیں تھا اور بارش میں رہائشیوں کو سخت دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس سے قبل اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ذرائع اور افرادی محنت سے اس سڑک پر کام کیا تھا اور اب انصار نے اس سڑک کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔محترم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی قائم مقام صدر انصار اللہ نے وقار عمل کے اختتام پر تقریر کرتے ہوئے انصار کے جذ بہ خدمت کی تعریف کی۔کام کو تھوڑے عرصہ میں احسن طریق پر کرنے اور وقار عمل کو منظم طور پر کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل تقلید مثال ہے۔آخر میں محترم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ نے وقار عمل کو بار بار منانے اور اس روح کو قائم رکھنے کی تلقین کی اور سب کے شکریہ کے بعد دعا کروائی۔﴿۲۸﴾ پلنگ مجلس انصار الله شرقی اسلام آباد ١٩٩٤ء مورخه ۱۵ اپریل ۱۹۹۴ء کو مجلس انصار اللہ اسلام آباد شرقی کے تحت راول ڈیم پر ایک پکنک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نو انصار اور نو خدام شامل ہوئے۔شاملین سائیکلوں پر ایک گھنٹہ کا سفر کر کے پکنک پوائنٹ پر پہنچے۔سیر و تفریح کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور سہ پہر تین بجے واپس ہوئی۔دوروزہ سالانہ اجتماع ضلع اسلام آباد مجلس انصار اللہ ضلع اسلام آباد کا سالانہ اجتماع ۲۲، ۲۳ ستمبر ۱۹۹۴ء بروز جمعرات وجمعه بیت الذکر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجتماع کی تیاری کے لئے ایک ماہ قبل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن کے اجلاس وقتاً فوقتاً ہوتے رہے۔افتتاحی اجلاس ۲۲ ستمبر کو بعد نماز مغرب وعشاء مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کا ہلوں کی صدارت میں سات بجے شروع ہوا۔تلاوت و ترجمہ اور عہد ونظم کے بعد صاحب صدر نے افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے انصار کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ انصار اپنی عمر اور تجربہ کے لحاظ سے تمام تنظیموں پر فوقیت رکھتے ہیں۔اس لئے انہیں ہر لحاظ سے نمونہ بننا چاہئیے۔بعدہ مکرم سید حسین احمد صاحب مربی سلسلہ نے قبولیت دعا کے واقعات پر تقریر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود کے بیان فرمودہ قبولیت دعا کے سات اصول اور چند ایمان افروز واقعات سنائے۔پھر مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے سیرۃ النبی پر تقریر کی اور حضور کی عبادت کے دلنشیں پہلو کو اجاگر کیا۔وقفہ طعام کے بعد مجلس سوال و جواب کا انعقاد ہوا۔بہت سے انصار نے رات بیت الذکر میں بسر کی۔نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد درس قرآن کریم، درس حدیث اور درس ملفوظات دیا گیا۔سیر اور ناشتہ کے بعد انصار کا طبی معائنہ کروایا گیا۔پھر رسہ کشی ، دینی معلومات اور تقریر کے مقابلے ہوئے جن میں انصار نے ذوق وشوق سے حصہ لیا۔