تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 891
۸۹۱ مکرم مولوی منور احمد صاحب قمر نے حدیث کا درس دیا۔اجلاس دوم میں صبح نو بجے تلات و نظم کے بعد مکرم جمال الدین صاحب شمس نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔یکم اکتوبر کو زعماء وضلعی عاملہ کا اجلاس ہوا۔محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے شعبہ جات کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات دیں۔حاضری زعماء 2 ا تھی۔خطبہ جمعہ میں صدر مجلس نے نماز با جماعت کی ادائیگی اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی اور خلفاء حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔بعد نماز جمعہ صدر محترم کی صدارت میں تلاوت و نظم کے ساتھ اختتامی اجلاس شروع ہوا۔صدر محترم نے تیسری شرط بیعت اور سیرت رفقاء حضرت مسیح موعود کی روشنی میں نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری دوست تھی۔سالانہ اجتماع ضلع رحیم یارخان ضلع رحیم یار خان کا سالانہ اجتماع ۱۴، ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو منعقد ہوا۔۱۴ اکتو بر ۱۹۹۳ء کو مرکزی نمائندہ مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے اجلاس عہدیداران سے خطاب کیا اور زعماء کو اپنے بجٹ کی سو فیصد وصولی ، مرکزی امتحانات کے پرچے حل کر کے بھجوانے ، بر وقت ماہانہ کارگزاری رپورٹس کی ترسیل اور دعوت الی اللہ کے کام کو تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔نمائندگی مجالس کا تھی۔اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی نمائندہ نے اپنے فرائض زیادہ خلوص اور دیانت داری سے ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ میں مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے اپنے ایمانوں میں ترقی اور پختگی پیدا کرنے ، خلوص اور وفا میں آگے بڑھنے اور بشاشت کے ساتھ چندہ جات کی با شرح ادا ئیگی کی طرف توجہ دلائی۔اختتامی اجلاس میں آپ نے دعوت الی اللہ کے ضمن میں افریقہ کے ایمان افروز واقعات و مشاہدات بیان کئے۔نیز مجلس سوال و جواب میں جوابات دیئے۔حاضری انصار چھتیں ، خدام ایک سوسینتالیس ، طفال چالیس ، لجنہ دس۔کل حاضری ایک سو چونتیس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع بہاول نگر چک ۴-۹۳/۶ میں ۱۵،۱۴ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو بہاولنگر کا ضلعی سالانہ اجتماع ہوا۔پہلے دن نماز مغرب وعشاء کے بعد سلائیڈز لیکچر ہوا۔بعدہ افتتاحی اجلاس ہوا جس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔۱۵ اکتوبر کو نماز تہجد اور فجر کی ادائیگی کے بعد مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے قرآن کریم کا اور مکرم منیر احمد صاحب عابد نے درس حدیث و ملفوظات دیا۔ورزشی مقابلہ جات کے بعد ساڑھے گیارہ بجے قبل دو پہر مکرم امیر صاحب کی صدارت میں اجلاس کی کاروائی تلاوت اور نظم کے ساتھ شروع ہوئی۔مکرم