تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 890
۸۹۰ اجلاس کی صدارت کی۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم ناظم ضلع نے گزشتہ آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔صدر مجلس مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے تقسیم انعامات کے بعد کارکر دگی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ سالوں سے کام بہتر ہوا ہے۔آپ نے انصار کو گھر کی سطح پر اور گھر سے باہر تربیت کے سلسلہ میں ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حضور انور کے خطبات بذریعہ ڈش باقاعدگی سے سنے اور دعوت الی اللہ کا کام پہلے سے بڑھ کر کرنے کی تحریک فرمائی۔دعا کے ساتھ اجلاس کی کاروائی انجام پذیر ہوئی۔سالانہ اجتماع ملتان شہر ۲۹ ستمبر ۱۹۹۳ء کو بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا۔محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے صدارت کی۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری صاحب نے ” قیام نماز کے سلسلہ میں رفقاء حضرت مسیح موعود کی مثالیں پیش کر کے قیام نماز کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پچہتر تھی۔۳۰ ستمبر ۱۹۹۳ء کو بعد نماز فجر مکرم مولانا عبد السلام صاحب طاہر نے قرآن مجید کا درس دیا اور روزانہ با قاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔صبح ساڑے آٹھ بجے مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔حاضری پندرہ عہدیداران تھی۔آخری اجلاس گیارہ بجے قبل دو پہر شروع ہوا۔مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے رفقاء حضرت مسیح موعود کی فدائیت کے موضوع پر تقریر کی۔خطبہ جمعہ میں آپ نے احمدیت کی ترقیات اور ہماری ذمہ داریاں بیان کیں۔حاضری اسی تھی۔سالانہ اجتماع ضلع میر پور ۳۰ ستمبر و یکم اکتو بر ۱۹۹۳ء کو ضلع میر پور کا سالانہ اجتماع بمقام میرا بھڑ کا منعقد ہوا۔بعد نماز عصر تلاوت اور عہد کے ساتھ اجلاس کا آغاز ہوا۔مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے عہد کی پابندی اور اہمیت پر خطاب کیا اور موجودہ دور میں ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بعد نماز مغرب وعشاء ساڑھے بجے سوال وجواب کا پروگرام شروع ہوا۔مکرم قمر صاحب کے علاوہ علاقہ کے دومریبان نے جواب دیئے۔نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے درس قرآن کریم دیا اور اختتامی اجلاس میں تقسیم انعامات کے بعد ایفائے عہد کے موضوع پر تقریر کی۔ضلع کی چاروں مجالس سے حاضری انصار چالیس، خدام تریسٹھ ، اطفال چالیس ، لجنات ایک سو تریسٹھ ، ناصرات ایک سو ایک تھی۔جملہ ضلعی مجالس کی نمائندگی تھی۔سالانہ اجتماع ضلع بہاول پور مجالس ضلع بہاول پور کا سالانہ اجتماع ۳۰ ستمبر و یکم اکتوبر ۱۹۹۳ء کو منعقد ہوا۔مکرم مولوی جمال الدین صاحب شمس نے اجلاس اوّل میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور مجلس سوال و جواب میں جوابات دیئے جو رات گیارہ بجے تک جاری رہی۔اگلے دن نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد شمس صاحب نے قرآن کریم کا اور