تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 889 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 889

۸۸۹ وجواب میں سوالات کے جواب دیئے۔اس اجتماع میں چکار، مظفر آباد اور پریم کوٹ کی مجالس نے شمولیت کی۔کل حاضری ترپن تھی۔سالانہ اجتماع گوجرانوالہ ۷ ستمبر ۱۹۹۳ء کو صبح دس بجے مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر مجلس کے زیر صدارت اجلاس کی کاروائی تلاوت ، عہد اور نظم سے شروع ہوئی۔مکرم مولانا عبد السلام صاحب طاہر نے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نشانات، جماعتی ترقیات اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے قیام نماز کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔مجموعی حاضری دوسوتھی۔جبکہ مجالس کی نمائندگی اٹھاون میں سے چالیس تھی۔خطبہ جمعہ کا موضوع "رفقاء حضرت مسیح موعود کی فدائیت کے نمونے تھا۔جمعہ میں مجموعی حاضری تین سو پچاس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع تھر پارکر ناصر آباد میں ضلع تھر پارکر کی مجالس کا سالانہ اجتماع ہوا۔۱۷ستمبر ۱۹۹۳ء کو کارروائی کا آغاز تلاوت، عہد اور نظم سے ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم نذیر احمد صاحب ریحان مربی سلسلہ نے انصار اللہ کے اجتماعات کی غرض و غایت بیان کی۔تمام پروگرام میں حاضر رہنے اور نظم و ضبط کو قائم رکھنے کی تلقین کی۔اجلاس کے بعد علمی اور ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔رات نو بج کر بیس منٹ سے دس بجے تک مجلس سوال و جواب جاری رہی۔مکرم ریحان صاحب نے جوابات دیئے۔۱۸ ستمبر کونماز تہجد اور نماز فجر کے بعد مرکزی نمائندہ نے قرآن مجید کی آیت اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا کا درس دیا اور خطبہ جمعہ میں اشاعت دین کے سلسلہ میں صحابہ کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اسی راہ کو اختیار کرنے کی نصیحت کی۔تقسیم انعامات کے بعد آپ نے اپنی تقریر میں تربیتی امور، با ہمی تعاون ، اطاعت عہدیداران ، خلافت سے وابستگی اور برکات خلافت جیسے اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔کل حاضری پانچ سوتھی۔سالانہ اجتماع ضلع لاہور دار الذکر لاہور میں ۲۴ ستمبر ۱۹۹۳ء کو مکرم میجر عبداللطیف صاحب کی صدارت میں تلاوت ، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے احمدیت کا روشن مستقبل حضرت مسیح موعود کے تحریرات کی روشنی میں بیان کیا۔مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کا ہلوں نے صداقت حضرت مسیح موعود پر ٹھوس دلائل پیش کئے۔اختتامی اجلاس جمعہ اور مصر کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد ہوا۔صدر محترم نے