تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 855
۸۵۵ مکرم مولانا بشیر الدین صاحب اور مکرم مولانا رحمت اللہ صاحب انچارج مربی لا ہور نے بھی اپنے خطاب سے نوازا۔مکرم محمد سعید احمد صاحب نے جلسہ سالانہ لندن کا آنکھوں دیکھا حال اور حضور انور کی روزمرہ مصروفیات کا ایمان افروز طریق پر ذکر کیا۔اس کے بعد طعام اور نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں۔آخری اجلاس محترم مولانا سلطان محمود صاحب انور ناظر اصلاح وارشاد کی صدارت میں ہوا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد مرکزیہ نے امریکہ اور یورپ میں دین حق کی اشاعت پر خطاب کیا۔مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے مغرب میں ہونے والی تبدیلیوں کا تاریخی پس منظر بیان فرمایا۔آپ کے بعد مکرم کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔صدر مجلس نے انعامات کی تقسیم کے بعد حاضرین اجلاس سے برکات اطاعت خطاب فرمایا اور احباب کو نصیحت فرمائی کہ اطاعت کے اعلیٰ ترین معیار کو قائم کرنا ہماری کامیابی کی ضمانت اور رضائے باری تعالیٰ ہے۔دعا کے ساتھ پانچ بجے شام اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری پانچ سوتھی۔﴿۲۱﴾ ضلعی اجتماع کوئٹہ ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء کو ضلعی اجتماع کوئٹہ میں منعقد ہوا۔افتتاحی اجلاس میں تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے اپنی تقریر میں احباب جماعت کو اپنی عملی حالت بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم ملک اعجاز احمد صاحب نے احمدیت کے مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔آخر میں مکرم بدر الزمان صاحب نائب ناظم ضلع نے خلفائے احمدیت کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔صدر محترم نے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید اور ذکر الہی ، پنجوقتہ نماز اور تہجد کی طرف توجہ دلائی۔قرآن مجید، احادیث اور ملفوظات حضرت مسیح موعود پیش کر کے قیام صلوۃ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔نماز جمعہ کے بعد تقریری مقابلہ ہوا۔اس کے بعد صدر محترم نے خطاب فرمایا۔جس میں دعوت الی اللہ تربیت اولا د اور بعض تنظیمی امور پر روشنی ڈالی۔کل حاضری ایک سوساٹھ تھی۔انصار پینسٹھ ، خدام پچپیس، اطفال پچیس، لجنہ پینتالیس۔اجلاس عام گگومنڈی ضلع وہاڑی مورخہ ۴ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو اجلاس عام ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔مقامی مربیان کے علاوہ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے سیرت النبی پر تقریر کی۔مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کا اہلوں نے حضرت مسیح موعود کی آمد کی غرض اور کا رہائے نمایاں کا ذکر کیا۔خطبہ جمعہ میں مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے مساجد کی اہمیت وضرورت بیان کی۔مجموعی حاضری تین سو پچہتر تھی۔سالانہ اجتماع ضلع میر پور آزاد کشمیر مورخه ۴ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو نماز مغرب وعشاء کے بعد میرا بھڑ کا میں ضلعی اجتماع کا آغاز ہوا۔تلاوت ونظم