تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 851
۸۵۱ نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم محمد عثمان صاحب مربی سلسلہ نے سیرت النبی اور مکرم منصور احمد صاحب غازی نے داعی الی اللہ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اجلاس کے دوران مجلس سوال و جواب بھی ہوئی۔آخر میں مبشر احمد صاحب گوندل ناظم ضلع کے اختتامی خطاب سے قبل مرکزی نمائندہ نے علمی مقابلہ جات کے انعامات تقسیم کئے۔مجموعی حاضری دوسوستاسٹھ تھی۔سالانہ اجتماع ضلع فیصل آباد ۱۷ اکتوبر ۱۹۸۹ء کو خطبہ جمعہ میں محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے جماعت کی بڑھتی ہوئی ترقی کے نتیجہ میں احباب جماعت کی بڑھتی ہوئی ذمہ واریوں کی طرف توجہ دلائی۔جمعہ کے بعد اجلاس دوم میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر ضلع نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کو نصائح فرمائیں۔بعد ۂ مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے ” جماعت احمدیہ کا شاندار مستقبل کے موضوع پر عالمانہ خطاب فرمایا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے نماز با جماعت، دعوت الی اللہ اور تحریک جدید کے بارے میں حاضرین کو توجہ دلائی۔اس اجلاس میں ہیں مجالس کے انداز اچا رسوا فراد شریک ہوئے۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع راولپنڈی مورخه ۲ و ۳ نومبر ۱۹۸۹ء کو انصار اللہ ضلع راولپنڈی کا اجتماع ہوا۔جس کے انتظامات کے لئے کمیٹیاں مثلاً کمیٹی استقبال، کمیٹی مال ، کمیٹی انعامات ، کمیٹی رہائش ،کمیٹی طعام اور کمیٹی سلج بنائی گئیں۔اجتماع کا افتتاح بعد از نماز مغرب وعشاء ہوا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم مجیب الرحمان صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع نے کی۔تلاوت کلام پاک نظم اور عہد کے بعد مکرم امیر صاحب نے حضور انور کا پیغام پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد آپ نے لفظ ” انصار اللہ " پر خطاب فرمایا۔ازاں بعد مکرم عبد السلام صاحب طاہر مربی سلسلہ نے "لقاء الہی کے موضوع پر تقریر فرمائی۔پھر مکرم نائب امیر صاحب کے زیر انتظام جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۸۹ء کے وڈیو دکھلائے گئے۔کھانے کے وقفہ کے بعد دوسرا اجلاس مکرم نائب امیر صاحب کی زیر صدارت شروع ہوا۔مکرم شیخ محمد یونس صاحب مربی ضلع راولپنڈی نے ”دعوت الی اللہ" کے موضوع پر اور مکرم ملک محمد شریف صاحب سیکرٹری اصلاح وارشاد راولپنڈی نے خلافت کی اہمیت اور برکات پر تقریر فرمائی۔پھر دینی معلومات اور ذہانت کا پرچہ ہوا۔تقریباً گیارہ بجے رات زعماء وزعماء اعلیٰ مجالس ضلع راولپنڈی کا اجلاس مکرم ناظم صاحب ضلع کی زیر صدارت ہوا۔اس میں تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔رات بارہ بجے یہ اجلاس ختم ہوا۔دوسرے دن کا آغا ز نماز تہجد سے ہوا جو کہ مکرم مربی صاحب ضلع نے پڑھائی۔ازاں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور ” دعوت الی اللہ “ پر درس دیا گیا۔اس کے بعد مکرم مولانا محمد یونس صاحب طاہر نے عبادات کے