تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 817
۸۱۷ محمد اسلم صاحب صابر اور مکرم پروفیسر چوہدری محمد سلطان اکبر صاحب بالترتیب حافظ آباد، با غبان پوره گوجرانواله، امیر پاک گوجرانوالہ کے اجلاسات میں مرکزی نمائندہ کے طور پر شامل ہوئے۔۲۷ دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام و بزم ارشاد منعقد ہوئے۔امیر پارک کے بزم ارشاد میں تمہیں انصار اور چند خدام شامل ہوئے۔باغبان پورہ کے بزم ارشاد میں بھی حاضری خوش کن تھی۔یک روزه اجتماع ضلع حیدر آباد مجالس ضلع حیدر آباد نمبر ۲ کا یک روزه اجتماع مورخه ۲۷ دسمبر ۱۹۸۵ء بروز جمعہ گوٹھ سلطان احمد گوندل میں ہوا۔حلقہ کی چھ مجالس میں سے ستاون انصار کے علاوہ ، سولہ خدام، تیرہ اطفال اور انیس لجنات نے بھی شرکت کی۔یہ پروگرام دس بجے سے شروع ہو کر شام ساڑھے چار بجے اختتام کو پہنچا۔پہلے اجلاس میں محمد صدیق صاحب نائب ناظم ضلع نے موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں پر تقریر کی جبکہ بشیر احمد صاحب زاہد نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع کا خطاب محسن انصار اللہ پڑھ کر سنایا۔ناظم صاحب ضلع نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔دوسرے اجلاس میں جو پونے تین بجے شروع ہوا۔نماز با جماعت پر مکرم عبدالرشید تبسم صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔پھر فی البدیہہ تقریری مقابلہ ہوا۔امیر صاحب ضلع حیدرآباد نے اپنی نصائح سے نوازا اور عہد و دعا کے بعد یہ تربیتی اجتماع ختم ہوا۔۱۹۸۶ء تربیتی دورہ عنایت پور بھٹیاں وجل بھٹیاں مکرم رشید احمد صاحب زیروی نائب قائد تحریک جدید اور مکرم مولا نا مبشر احمد کاہلوں صاحب مورخہ ۲ جنوری ۱۹۸۶ء بوقت دس بجے صبح ربوہ سے روانہ ہو کر پونے بارہ بجے عنایت پور بھٹیاں پہنچ گئے۔سوا دو بجے پہلے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب نے تعارف کروایا۔پانچ غیر ملکی دوستوں نے اپنے اپنے ممالک میں احمدیت کے قیام کے حالات بیان کئے جن میں احمدی احباب کے ساتھ ساتھ غیر از جماعت نے بھی انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور بہت امن وسکون کے ساتھ ان کے خیالات سنے۔آخر میں صدرا جلاس مکرم رشید احمد زیر وی صاحب نے تحریک جدید کے آغاز سے لے کر اب تک مختصراً تعارف کرایا اور احباب کو بتایا کہ آج جو غیر ملکی احباب شریک ہوئے ہیں، یہ تحریک جدید کے ہی میٹھے ثمرات ہیں۔یہ اُن ممالک سے تشریف لائے ہیں جہاں ہم لوگ مالی منفعت حاصل کرنے کے لئے اپنے بچوں کو بھیجتے ہیں لیکن یہ احباب اس مادیت پرستی کو چھوڑ کر پاکستان (ربوہ) میں دینی علوم کے حصول کی خاطر تشریف لائے ہیں اور انہوں نے دین کو دنیا پر مقدم کر رکھا ہے۔زیر وی صاحب نے دفتر تحریک جدید دفتر چہارم کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی