تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 816 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 816

۸۱۶ تربیتی دوره ضلع گجرات ۲۰،۱۹ دسمبر ۱۹۸۵ء کو چک نمبر ۲۰ ضلع گجرات میں ایک تربیتی دورہ ہوا۔نماز عشاء اور نماز فجر کے بعد درس ہوئے۔جمعہ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے اجلاس عام میں مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب مربی نے عبادات اور دعوت الی اللہ مکرم سید طاہرمحمود ماجد صاحب مربی نے برکات خلافت، مکرم ڈاکٹر احمد حسن چیمہ صاحب نے ابتلا اور ہم اور مکرم سید رفیق احمد صاحب ناظم ضلع نے نماز با جماعت کے موضوعات پر خطاب کیا۔خطبہ جمعہ میں مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب نے نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی اور آخری اجلاس میں تنظیمی حوالے سے خطاب کیا۔تربیتی اجتماع ضلع گجرات ۲۰،۱۹ دسمبر ۱۹۸۵ء کو چک نمبر ۲۰ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا سید عزیز احمد شاہ صاحب اور مکرم سید طاہر محمود صاحب ماجد مربی سلسلہ نے شرکت کی۔19 دسمبر کو بعد نمازعشاء مکرم مولانا سید عزیز احمد شاہ صاحب نے درس ملفوظات دیا۔۲۰ دسمبر کو نماز تہجد با جماعت میں دس انصار اور تین خدام نے شرکت کی۔نماز فجر کے بعد مکرم مولانا سید عزیز احمد شاہ صاحب اور مکرم طاہر محمود ماجد صاحب نے بالترتیب درس قرآن کریم اور درس حدیث دیا۔اول الذکر نے عباد الرحمن کی صفات بیان کیں۔ناظم صاحب ضلع نے درود شریف کی برکات بتا ئیں۔مکرم عبدالرحیم صاحب نے ملفوظات کا درس دیا جس میں نماز با جماعت کی پابندی کی تلقین کی گئی۔مجالس ممدانہ، چک ۲۶، چک ۲۸ ، چک ۱۸ منگلا، کوٹ موجدین، چک ۴۶ بار موسی ، چک ۱۲۰ ، منڈی بہاؤالدین ، شاہ تاج شوگر ملز ، مونگ، کوٹلی افغاناں، رجوعہ ، مرالہ کے نمائندگان حاضر تھے۔بچوں اور لجنہ کو بھی مدعو کیا گیا۔کارروائی ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی۔مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب اور ناظم صاحب ضلع نے تقاریر کیں جس میں عبادت خصوصاً نماز با جماعت کی پابندی اور تبلیغ کرنے کی تلقین کی ، صداقتِ احمدیت کے متعلق بتایا اور افریقہ کے ایمان افروز واقعات سناتے ہوئے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم سید طاہر محمود صاحب ماجد نے خلافت کی برکات پر تقریر کی۔مکرم ڈاکٹر احمد حسن چیمہ صاحب نے ”دور ابتلاء اور انصار اللہ کے موضوعات پر نقار مر کیں۔خطبہ جمعہ میں بھی نماز با جماعت ، تہجد اور دعوت الی اللہ موضوع تھا۔آخری اجلاس میں مکرم ناظم صاحب ضلع نے اجلاسات کی اہمیت بتائی اور کہا کہ آئندہ جہاں بھی اجلاس ہوں۔وہاں کثرت سے شمولیت کی جائے تا کہ روحانیت میں اضافہ ہو کیونکہ یہ اجتماعات سرا سر دینی اور روحانی ہوتے ہیں۔تربیتی اجلاسات انصار اللہ گوجرانوالہ مورخه ۲۶ دسمبر ۸۵ء کو مکرم مولوی امداد الرحمن صاحب صدیقی حافظ آباد کے لئے ، مکرم پروفیسر