تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 811
All تربیتی اجتماع ضلع تھر پارکر ۱۲ نومبر ۱۹۸۵ء کو ضلع تھر پارکر کا اجتماع نفیس نگر فارم میں منعقد ہوا۔اس میں اکیس مجالس نے شرکت کی۔کل حاضری دو سو پچاس تھی۔اس تعداد میں چالیس اطفال ، خدام بھی شامل تھے۔مکرم میجر عبدالقادر صاحب قائد عمومی نے حضور انور کا پیغام جو صدر صاحب نے حضور کے خطبہ فرمودہ زیورچ سے بھجوایا تھا، حاضرین کو پڑھ کر سنایا اور دعوت الی اللہ پر زور دیا۔اس کے بعد مکرم مولوی محمد الدین صاحب مربی سلسلہ میر پور خاص نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر مضمون پیش کیا۔تقریری مقابلہ جات میں سات دوستوں نے حصہ لیا۔مکرم چوہدری اعجاز احمد صاحب اوّل اور مکرم ڈاکٹر احتشام الحق صاحب دوم قرار پائے۔قیادت مال، عمومی و تجنید کے سلسلہ میں جائزہ لیا گیا۔عہدیداران کو صحیح لائنوں پر کام کرنے کی تلقین کی۔تین مجالس نے اپنے بقایا جات اُسی وقت ادا کر دئیے۔دوسرا اجلاس چار بجے شام تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔مکرم وسیم احمد صاحب مربی سلسلہ نے مقام خلافت اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر بیس منٹ اور مکرم ملک رشید احمد صاحب نے نَحْنُ أَنْصَارُ الله کے موضوع پر پندرہ منٹ تقریر کی۔مکرم قائد عمومی صاحب نے قیادت تربیت، اصلاح وارشاد، نماز با جماعت ، تعلیم القرآن، با ہمی صلح و صفائی، دعوت الی اللہ تحریک جدید میں شمولیت اور دفتر چہارم میں تمام خدام واطفال کو شامل کرنے کے بارہ میں زور دیا۔تربیتی اجتماع فیصل آباد شہر مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۸۵ء کو فیصل آبادشہر میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔جس میں کل حاضری انصا راسی خدام ایک سو چالیس اور اطفال ستر تھی۔اجلاس عام زیر صدارت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس شروع ہوا۔مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے تحریک جدید کے موضوع پر پندرہ منٹ تقریر کی اور تحریک جدید کا پس منظر اور قربانیاں اور پھر خدا تعالیٰ کی برکتوں کے ساتھ اس کے ثمرات کا ذکر کیا کہ کس طرح آج بیرون پاکستان میں تبلیغ کا میدان وسعت اختیار کر چکا ہے۔بعد ازاں صدر اجلاس نے صدارتی خطاب میں تربیتی موضوعات پر احباب کو توجہ دلائی۔قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں نماز با جماعت کی اہمیت واضح کی۔اسی طرح تبلیغ کو وسعت دے کر پیغام حق ہر ایک تک پہنچانے کی تلقین بھی کی کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔مالی قربانی کی طرف بھی توجہ دلائی۔آخر میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس از کشتی نوح پڑھ کر سنایا جس میں حضور نے اپنی تعلیم پر عمل کرنے والے کو اپنے گھر میں ہی بود و باش رکھنے والا قرار دے کر اللہ تعالیٰ کی خاص حفاظت میں قرار دیا ہے۔تربیتی اجتماع کوئٹہ مورخه ۱۹ نومبر ۱۹۸۵ء کوئٹہ میں ضلعی سطح پر ایک تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مکرم میجر عبدالقادر صاحب