تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 782
۷۸۲ جات قریبی سکول کے گراؤنڈ میں جاری رہے۔بہت سے غیر از جماعت بھی ان کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے۔نماز مغرب وعشاء کے بعد دوستوں کی خدمت میں بلا امتیاز جشن افتتاح مسجد بشارت پین کے سلسلے میں قورمہ اور زردہ پیش کیا گیا۔کھانے کے بعد نو بجے ناظم صاحب ضلع کی صدارت میں اجلاس دوئم کی کارروائی شروع ہوئی۔اس اجلاس میں علمی مقابلہ جات کا ہی زیادہ پروگرام تھا۔نہایت دلچسپ تقریری ، تلاوت نظم اور دینی معلومات کے مقابلہ جات ہوئے۔جج صاحبان ساتھ ساتھ نتائج کا اعلان کرتے رہے۔گیارہ بجے رات یہ اجلاس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔پونے چار بجے سے پونے پانچ بجے تک مکرم مولانا محمد اشرف صاحب ناصر کی امامت میں نماز تہجد ہوئی۔سوا پانچ بجے نماز فجر ادا کی گئی اور اجلاس سوئم کی کا رروائی جو درس قرآن مجید ، درس حدیث ، درس ملفوظات اور ذکر حبیب پر مشتمل تھی ، مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب کی صدارت میں ساڑھے چھ بجے تک جاری رہی۔ورزشی مقابلہ جات ناشتہ کے بعد دوبارہ ورزشی مقابلہ جات کا دور شروع ہوا۔مسجد کے احاطہ میں ہی یہ مقابلہ جات ہوتے رہے۔پیغام رسانی کا مقابلہ خوب دلچسپ رہا۔مکرم میر نور احمد صاحب تالپورا میر مقامی کی صدارت میں اجلاس چہارم کی کارروائی شروع ہوئی۔اس اجلاس میں موقعہ کی مناسبت سے قائد اعظم اور قیامِ پاکستان پر تین تقاریر ہوئیں۔”اصلاح معاشرہ کے لئے قرآنی ہدایات پر محمد صدیق صاحب نائب ناظم ضلع نے اور خلافت ثالثہ کی تحریکات اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر مکرم عبد اللطیف صاحب ناظم ضلع نے تقریر کی۔تقسیم انعامات کے بعد مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب نے بطور منتظم اعلیٰ و زعیم مقامی اُن تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہایت خلوص اور محنت کے ساتھ شاندار انتظامات کئے۔لوکل انتظامیہ کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اجتماع منعقد کرنے اور لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت فرمائی نیز نہایت پُرامن ماحول میں اجتماع منعقد کرنے میں تعاون فرمایا۔آخر میں محترم صدر جلسہ نے اختتامی خطاب فرمایا۔اس طرح بخیر و خوبی اجتماع اختتام پذیر ہوا۔زعماء صاحبان کا اجلاس اجتماع کے اختتام پر زعیم صاحبان ضلع کی میٹنگ ہوئی اور اُن تک مرکزی تحریکات کو پہنچایا۔ماہانہ رپورٹ نہ بھجوانے پر مرکز کے احکامات اُن تک پہنچائے۔مرکزی اجتماع کی تیاری کے لئے تاکید کی۔نیز اجتماع سے پہلے تمام چندہ جات سو فیصد پورا کرنے کی تلقین کی۔دو پہر کے کھانے اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد تمام دوست اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔﴿۳﴾