تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 780 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 780

۷۸۰ فرائض مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے انجام دیئے۔تلاوت اور عہد کے بعد مکرم مولوی عبداللطیف صاحب ستکو ہی نے ملفوظات حضرت اقدس کا درس دیا۔اسکے بعد مندرجہ ذیل اصحاب نے تلقین عمل کے طور پر اجتماع سے خطاب فرمایا۔(۱) مکرم مولانا منیر الدین احمد صاحب مربی سلسله (۲) مکرم بشیر الدین صاحب معلم اصلاح وارشاد (۳) مکرم مولا نا عبد السلام صاحب طاہر مربی سلسلہ۔اس کے بعد عبد الخالق صاحب نے تعمیر گیسٹ ہاؤس کے سلسلہ میں تحریک کی اور محترم صدر صاحب مجلس مرکز یہ کا سرکلر لیٹر پڑھ کر سنایا اور انصار اللہ کو گیسٹ ہاؤس میں وعدہ جات پیش کرنے کی تحریک کی۔اس موقع پر تین صد روپے کے کل چھتیں وعدہ جات مجالس ضلع لاہور نے پیش کئے۔جن کی مجموعی رقم دس ہزار آٹھ سو روپے بنتی ہے۔اس موقع پر چار انصار نے بارہ سو روپے کی نقد ادا ئیگی فرما دی۔اس کے علاوہ مجالس کو تدریجی بجٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔کتب ڈاکٹر عبد السلام اور سنسکرت ٹریسیڈیٹو عربک احباب کو خریدنے کی تحریک کی اور دونوں کتب کا مختصر تعارف بھی کروایا۔اجتماع میں زعماء نے اپنی اپنی زعامت علیا کی کارکردگی رپورٹیں بھی پیش کیں۔آخر میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے حاضرین سے خطاب فرمایا۔سب سے پہلے آپ نے صحابہ کی مثالیں دیتے ہوئے نظم وضبط کی طرف توجہ دلائی اور بعد میں سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے خطبہ کا حوالہ دیتے ہوئے انصار سے توقع وابستہ فرمائی کہ ہم خلیفہ وقت سے جو قیمتی باتیں سنیں وہ اپنے دیگر بھائیوں تک پہنچانے کی عادت ڈالیں اس لئے اپنی اپنی مجالس میں جا کر ان نیک باتوں کو بیان کیا جائے۔اس اجتماع میں حاضری قریباً پونے دوصد کے قریب تھی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اپنے خطاب سے قبل حسن کارکردگی میں اول، دوم، سوم آنے والی مجالس کو انعامات تقسیم کئے۔اجلاس کے آخر میں مکرم مولوی عبداللطیف صاحب ستکوہی نے دوبارہ عہد۔اور دعا کے ساتھ اجلاس بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔۱۳ اگست ہی کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک جلسہ یوم پاکستان کے سلسلہ میں رات کو منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا برکت اللہ محمود صاحب مربی سلسلہ نے تحریک و استحکام پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار نمایاں کیا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ اور حج اور جماعت کی تبلیغی مساعی کے بارہ میں سلائیڈ ز دکھا ئیں اور تبصرہ کیا۔حاضرین کی تعداد ایک سو بیس تھی جن میں غیر از جماعت بھی شامل تھے۔جشن مسجد بشارت سپین افتتاح مسجد بشارت سپین (۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء) پر مجلس چک چہور نمبر ۱۷ اضلع شیخو پورہ نے قریباً ڈیڑھ ہزار روپے خرچ کر کے جشن منایا اور چراغاں کیا۔جماعت اور دیگر غرباء کو کھانا کھلایا گیا۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع حیدر آباد مجالس انصار اللہ ضلع حیدر آباد نے مورخہ ۱،۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کیا۔ناظم ضلع