تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 593
۵۹۳ نظارت اصلاح وارشاد کے تحت اجتماعات کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔پہلا اجتماع نو مبائعین نو مبائعین کا پہلا اجتماع امیر صاحب ضلع سرگودھا نے بیت الحمد سرگودھا میں ۲۳ مارچ ۱۹۹۷ء میں منعقد کیا۔اس اجتماع میں ضلع سرگودھا کے چھ سو چھیالیس نو مبائعین ( مرد۳۲۵ مستورات ۳۲۱) اورضلع خوشاب کے انتیس نومبائعین ( مرد ۲۸ اور مستورات ۱) شامل ہوئے۔مرکز سے مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد اور مجلس انصار اللہ کی طرف سے چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ایڈیشنل قائد تربیت نو مبائعین نے شرکت کی۔چوہدری ظفر اللہ وڑائچ صاحب ناظم ضلع سرگودھا نے اجتماع کو کامیاب کرنے کے لئے امیر صاحب کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔دوسرا اجتماع نو مبائعین نو مبائعین کا دوسرا اجتماع مکرم امیر صاحب ضلع حافظ آباد نے مورخہ 9 اپریل ۱۹۹۷ء کو حافظ آباد میں منعقد کروایا۔تمام ذیلی تنظیموں کے بھر پور تعاون سے یہ اجتماع بھی بہت کامیاب تھا۔حاضری کی تفصیل یہ ہے۔خدام : تمھیں۔انصار: گیارہ بجنات گیارہ - اطفال : تینتیس۔ناصرات : پندرہ۔مہمان : آٹھ۔میزان : ایک سوسینتیس۔مکرم ضیاء الدین ظفر صاحب ناظم ضلع حافظ آباد نے اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے بڑی محنت سے کام کیا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان ،ہمکرم مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد مقامی اور مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ایڈیشنل قائد تربیت نو مبائعین نے مرکز کی طرف سے اس اجتماع میں شرکت فرمائی۔ان دو اجتماعات کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر اضلاع میں بھی اجتماعات نو مبائعین کا سلسلہ جاری ہو گیا اور جن اضلاع میں یہ اجتماعات منعقد ہوئے ، وہاں دیگر جماعتی پروگراموں میں نو مبائعین کی شمولیت میں اضافہ ہوا اور جماعت سے ان کا تعلق مستحکم ہوا۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں حضور انور کی خصوصی ہدایت اور اظہار خوشنودی اصلاح وارشاد کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو ملاحظہ فرمانے کے بعد حضور انور نے ۲۱ اپریل ۱۹۹۷ء کوصدر مجلس کے نام ایک خط تحریر فرمایا جوحضورانور کی طرف سے دی گئی اصولی ہدایات پر مشتمل تھا۔یہ خط درج کیا جاتا ہے۔نظارت اصلاح وارشاد برائے دعوت الی اللہ کی طرف سے فروری ۱۹۹۷ ء تک