تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 585
۵۸۵ تاریخ : ۷ جولائی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالسمیع خان صاحب مقام : دار النور فیصل آبادشہر مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی: مرکزی نمائندہ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تقریر کی اور اس کے بعد جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا۔نیز سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری مہمان سات ، احمدی اڑتالیس۔کل پچپن تھی۔تاریخ: ۸ جولائی ۱۹۹۶ء مقام : فیصل آبا دشہر مرکزی نمائندگان: کرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا، مکرم عبدالرشید صاحب غنی، مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عہدیداران بعد نماز مغرب جملہ زعماء اعلیٰ اور ان کی عاملہ کے ممبران کا اجلاس ہوا۔تلاوت کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے اجلاس عاملہ، اجلاس عام تنظیم کی تکمیل اور حلقہ جات میں دورے کرنے اور شعبہ تربیت میں قیام نماز ، نماز جمعہ، نماز تہجد ، ترجمہ نماز - خطبہ حضور انور سننے اور سنانے کی طرف توجہ دلائی۔شعبہ تعلیم میں قرآن کریم کا ترجمہ، احادیث اور مطالعہ کتب ، درس القرآن میں شمولیت اور امتحانی کتب کا انصار میں پھیلانا ، امتحانات کے حل شدہ پرچے بھجوانے نیز میڈیکل کیمپ لگانے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم عبد الرشید صاحب غنی نے مجلس کا بجٹ جلد وصول کر کے مرکز کو ارسال کرنے اور تحریک جدید کی مالی قربانی میں قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے جملہ زعامت علیاء کا پھلوں کے حصول کا جائزہ لیا اور MTA سے استفادہ کرنے ، زیر دعوت مہمانوں کو سنانے اور دیگر تمام ذرائع اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تمیں عہد یداران۔تاریخ: 9 جولائی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد مقام : چک اے جنوبی ضلع سرگودھا مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس ہوا۔تلاوت کے بعد قیام نماز ، تلاوت قرآن کریم اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: 9 جولائی ۱۹۹۶ء مقام : چک ۷۸ جنوبی ضلع سرگودھا مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی عبدالسلام صاحب طاہر مختصر رپورٹ : جلسه سیرت النبی: بعد از نماز مغرب وعشاء جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا جس میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولوی عبدالسلام صاحب طاہر نے تقریر کی۔مجلس مذاکرہ: جلسہ کے بعد مجلس مذاکرہ ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری مہمان بائیس، احمدی سینتھیں۔