تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 583 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 583

۵۸۳ و نظم کے بعد ایک مقامی دوست نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی اور پھر قرآت کا مقابلہ ہوا۔اول، دوم، سوم آنے والے انصار، خدام ، اطفال کو انعامات دیئے گئے۔آخر میں مرکزی نمائندہ نے ” مقام خاتم النبین کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری مہمان ہیں ، احمدی دوسو پچاس کل دوسوستر تھی۔تاریخ: ۱۶، ۷ امئی ۱۹۹۶ء مقام : گوئی ضلع کوٹلی مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب ، مکرم مرز انصیر احمد صاحب ،ہمکرم انعام الرحمن صاحب مختصر رپورٹ : شرکت سالانہ اجتماع ضلع کوٹلی تاریخ: ۷ امئی ۱۹۹۶ء مقام : لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب مختصر رپورٹ : شرکت ضلعی اجتماع لاہور تاریخ : ۲۰ مئی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد مقام : پریم کوٹ ضلع حافظ آباد مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب تلاوت کے بعد مرکزی نمائندہ نے تربیتی امور بالخصوص ڈش پر کا۔حضور کا خطبہ سننے اور سنانے کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری تینتالیس تھی۔تاریخ : ۲۰ مئی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالسمیع خان صاحب مقام: حافظ آباد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ : تلاوت کے بعد جماعت کا تعارف پیش کیا گیا اور سوالات کے جواب دیئے گئے۔مقام: دار النور فیصل آباد تاریخ : ۲۱ مئی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندگان : مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب، مکرم شبیر احمد صاحب ثاقب مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی مکرم شبیر احمد صاحب ثاقب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد سوالات کے جواب دیئے۔حاضری انصار تیرہ ، مہمان گیارہ کل چوہیں تھی۔اجلاس عہدیداران: مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مقام: دار العلوم جنوبی حلقہ بشیر ربوہ تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: نماز مغرب کے بعد تلاوت کے ساتھ اجلاس کی کا روائی شروع ہوئی۔نظم کے بعد صدر محلہ نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی۔مرکزی نمائندہ نے قبولیت دعا، نماز با جماعت، MTA سے استفادہ اور حضور سے ذاتی تعلق پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار انتالیس ، خدام سینتیس، اطفال نوے، لجنات اکہتر ، ناصرات چوالیس۔کل دوسوا کیا سی تھی۔