تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 571 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 571

۵۷۱ -1 دیں کہ وہ تمام نو احمد یوں کو جذب کرنے اور انہیں صحت مند وجود بنانے پر مستعد ہو جائیں“۔حضور کی ان واضح ہدایات اور راہنمائی کی روشنی میں تربیت نو مبائعین کے اہم کام کو سرانجام دینے کیلئے شوری مجلس انصار اللہ پاکستان ۱۹۹۶ء میں درج ذیل فیصلہ جات کیے گئے۔۱- ہر ماہ ایک روزہ تربیتی کلاس ہر زعامت علیاء کی سطح پر منعقد کی جائے جس میں زیادہ سے زیادہ نو مبائعین کو شامل کیا جائے۔-۲- ہر تین ماہ بعد ہر ناظم اپنے ضلع کی سطح پر تین سے سات دن تک کی تربیتی کلاس کا اہتمام کرے جس میں منتخب نو مبائعین کو شامل کیا جائے جو واپس جا کر دوسروں کی تعلیم و تربیت کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ہر زعامت اور ضلع کی سطح پر ماہانہ تربیتی اجلاسوں اور تربیتی اجتماعات میں نو مبائعین کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے۔-۴- کلاسز کے ساتھ ساتھ نو مبائعین کی تربیت کے لئے ایسے وفود بھی ترتیب دیئے جائیں جو نو مبائعین سے رابطہ کریں اور ساتھ ہی ان کی تعلیم و تربیت کا فریضہ بھی ادا کریں۔ناظمین ضلع ، زعماء اعلیٰ اور زعماء مجالس کے ماہانہ رپورٹس فارمز میں شعبہ تربیت نو مبائعین کے خانہ کا اضافہ کیا گیا اور ناظمین ضلع اور ان کی مجلس عاملہ کے ارکان کو مجالس کے دورہ جات کے دوران تربیت نومبائعین کے سلسلہ میں درج ذیل کو ائف حاصل کر کے مرکز بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔(i) کل تعدا دنو مبائعین (ii) نماز جمعہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد (iii) حضور کا خطبہ سننے والوں کی تعداد (iv) چندوں میں حصہ لینے والوں کی تعداد زعماء مجالس کو اپنی مجلس کے نو مبائعین کے درج ذیل کوائف ماہ بماہ بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔(i) گذشتہ تین سال کے نو مبائعین کی تعداد (ii) تعدا د نو مبائعین جن سے رابطہ ہوا (ii) تعداد جو روزانہ کم از کم ایک نماز البیت یا مرکز نماز میں ادا کرتے ہیں (iv) تعداد جو جمعہ میں شامل ہوتے ہیں (۷) تعداد جو MTA پر حضور کا خطبہ سنتے ہیں (vi) کتنے ہیں جو کچھ نہ کچھ چندہ دینے لگ گئے ہیں (vii) ان میں کتنے ہیں جو داعی الی اللہ بن چکے ہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ناظمین اور زعماء کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹس میں ماہ بماہ مندرجہ بالا مطلو به اعداد وشمار میں اضافہ ہوتا رہا۔نو مبائعین کی تربیتی کلاسز کے لئے مرکز کی طرف سے نصاب اور تین روزہ کلاس کا پروگرام بھی تجویز