تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 537 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 537

۵۳۷ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: دعوت الی اللہ اور عالمی بیعت کے سلسلہ میں خطبہ جمعہ دیا۔اجلاس عاملہ: بعد نماز جمعہ عاملہ کا اجلاس ہوا۔کار کردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مقام: اسلام آباد، راولپنڈی تاریخ : ۲۱ تا ۲۷ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ: مکرم سلیم احمد صاحب کی کوٹھی میں بعد نماز مغرب مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔احمدیت کا جامع تعارف پیش کیا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق ایمان افروز واقعات بیان کئے گئے۔شرائط بیعت پڑھ کر سنائی گئیں۔اختتام پر چھ بیعتیں ہوئیں۔ٹارگٹ اضافہ کے ساتھ پورا ہوا۔کل حاضری پچاسی تھی۔اجلاس عہدیداران : نماز مغرب وعشاء کے بعد عہدیداران کا اجلاس ہوا۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں کامیاب دعوت الی اللہ کے طریق بیان کئے گئے۔خطاب : مکرم جنرل محمود الحسن صاحب کی کوٹھی پر عالمی بیعت کے سلسلہ میں خطاب کیا گیا۔حاضری پینتالیس تھی۔مجلس مذاکرہ: مکرم منور احمد صاحب سکوارڈن لیڈر کی کوٹھی پر مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔اس موقع پر آٹھ بیعتیں ہوئیں۔حاضری پینتالیس تھی۔راولپنڈی کا ٹارگٹ سو تھا جس میں سے اٹھاسی بیعتیں ہو چکی تھیں۔تاریخ : ۲۹ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم تمر داؤ د صاحب کھوکھر مقام : بھان امید علی ورک ختصر رپورٹ : اجلاس عام : تلاوت و نظم کے بعد دعوت الی اللہ اور قرآن کریم کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں ہدایات دی گئیں۔حاضری انصار پانچ ، خدام چار، چند مستورات تھیں۔مقام : ڈیرہ ورکاں ضلع خوشاب تاریخ: ۲۹ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم قمر داؤ د صاحب کھوکھر مختصر رپورٹ اجلاس عام : موجودہ دور میں جماعتی ترقی کے ایمان افروز واقعات بیان کرنے کے بعد دعوت الی اللہ کے کام میں تیزی پیدا کرنے اور قرآن کریم صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔بعد میں مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی۔تاریخ: ۲۹ جولائی ۱۹۹۳ء مقام : ڈیرہ احمد دین کھنبہ ضلع خوشاب مرکزی نمائندگان مکرم جاوید احمد صاحب جاوید، مکرم عبد الستارخان صاحب مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی: بعد نماز مغرب تلاوت و نظم کے بعد پنجابی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان کی گئی۔دعوت الی اللہ کے طریق بتائے اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔مکرم عبد الستار خان صاحب نے بھی سیرت کے بعض پہلو بیان کئے۔اجلاس میں تین مجالس کے نمائندگان شریک ہوئے۔مجموعی