تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 520 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 520

۵۲۰ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : درس القرآن : بعد نماز مغرب نے سورۃ الفرقان کی آیت چھہتر کا درس دیتے ہوئے خصوصی دعاؤں کی تلقین کی۔تربیتی اجلاس: بعد نماز عشاء تربیتی اجلاس میں نے تازہ آسمانی نشانات کا ذکر کے صحابہ کے رنگ میں تربیتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی تلقین کی۔سوال و جواب: تربیتی اجلاس کے بعد احباب کے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔کل حاضری پچاس تھی۔مقام: جہلم شہر و محمود آباد تاریخ : ۱۱ فروری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ررپورٹ: رابطہ: مکرم چیمہ صاحب نے تحریک جدید کے وعدہ جات کو معیاری بنانے نیز ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے مکرم سیکرٹری صاحب تحریک جدید سے مل کر احباب سے رابطہ کیا اور توجہ دلائی۔تاریخ : ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء مقام: بہاولپور شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء مجالس ضلع بہاولپور: دن کے گیارہ بجے زعماء ضلع کا اجلاس ہوا۔مرکزی ہدایات کے مطابق قیادت وار کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔جہاں جہاں کمی محسوس ہوئی زعماء کو موقع پر توجہ دلائی گئی۔رپورٹ اور بجٹ فارم زعماء میں تقسیم کر کے دو ایک روز میں مرکز میں بھجوانے کی تحریک کی گئی۔ماہنامہ انصار اللہ کا چندہ وصول کیا گیا۔نو نئے خریدار بنائے گئے۔حاضری نا تھی۔اجلاس عام محترم امیر صاحب کی صدارت میں اجلاس عام ہوا جس میں مرکزی نمائندگان نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو چھیں تھی۔تاریخ : ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء مقام : حسین آگا ہی ملتان مرکزی نمائندگان : مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب، مکرم پر و فیسر محمد اسلم صاحب صابر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اراکین وفد نے حسب ذیل امور کی طرف توجہ دلائی۔نماز با جماعت، ڈش انٹینا پر حضور انور کے خطابات، امتحانات انصار اللہ کے نصاب کی تیاری کا انتظام اور زیادہ سے زیادہ انصار کی شمولیت، شعبہ ایثار کا تفصیلی تعارف، چندہ جات وقف جدید، تحریک جدید۔حاضری انصار چھیالیس، خدام چودہ ، اطفال آٹھ تھی۔اجلاس زعماء: تمام حاضر عہدیداران کو ان کے فرائض کی طرف تفصیل سے توجہ دلائی گئی اور کام کا جائزہ لیا گیا۔انصار اللہ کے تنظیمی ڈھانچے اور قواعد وضوابط کے بارہ میں اچھی طرح راہنمائی کی گئی۔امتحانات انصار اللہ ، شعبہ ایثار کی تفصیلات ، مراکز نماز اور ڈش انٹینا پر حضور انور کے خطبات سننے، سنانے کے انتظامات پر خصوصی توجہ